ارشدندیم کیلئے50 لاکھ روپے انعام کا اعلان،مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا

imran-khan-alvi-hen-bajwa-ss.jpg


پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کامن ویلتھ گیمز کے جویلین تھرو مقابلے میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کے لیے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔ 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان اسپورٹس پالیسی کے تحت کیا گیا۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈی جی آصف زمان کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم کو جنوبی افریقا میں ٹریننگ دلوانے کا فائدہ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم سمیت تمام میڈلز جیتنے والوں کو وزیراعظم ہاؤس لے جایا جائے گا۔

اُدھر ارشد ندیم نے ملک کیلئے گولڈ میڈل جیتا تو مبارکبادوں اور نیک خواہشات کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہوا صدر مملکت۔ وزیراعظم، آرمی چیف، سابق وزیراعظم عمران خان، مریم نواز اور لاتعداد سوشل میڈیا صارفین نے ارشد ندیم کو مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

صدر عارف علوی نے ارشد ندیم کو کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنےاور تاریخ رقم کرنے پر مبارکباد دی اورکہا کہ آپ قوم کا فخر ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1556373681995227142
وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا 'ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، ارشد ندیم کی مستقل مزاجی، جذبہ اور محنت ہمارے نوجوانوں کے لیے سبق آموز ہے'۔

https://twitter.com/x/status/1556485119036227587
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ارشد ندیم مبارک ہو آپ انجری سے نمٹنے کے بعد نہ صرف پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتے بلکہ 90.18 میٹر کا نیا ریکارڈ بھی لگا دیا۔

https://twitter.com/x/status/1556532598226165760
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بھی ارشد ندیم کو مبارکباد دی۔

https://twitter.com/x/status/1556390804645679104
حکومتی شخصیات کے علاوہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی، چیئرمین سینیٹ اور لاتعداد سوشل میڈیا صارفین نے ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کیلئے دعائیں کیں۔
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
Those who won medals will be invited to PM house. Interesting.

یہ لوگ اپنے ساتھ گولڈ میڈل کی کاپیاں لے جائے کیونکہ وزیر اعظم ہاؤس میں آج کل چوروں کا بسیرا ہے۔ ایسا نہ ہو کہ یہ چور اسے اصلی گولڈ میڈل سمجھ کے چور کر دے ۔۔ چور کیساتھ ساتھ جاہل بھی تو ہیں
 

Kavalier

Chief Minister (5k+ posts)
Kisi govt ya institute ko itni toofeq nhi hoti k aisay talent ko polish karayn, appreciate karayn, jab koi jeet jata hay tou phir iss trha k baykaar tweets karkay khud ko relevant kreay hotay hayn.