استعفے اور لانگ مارچ ۔۔پیپلز پارٹی 11 اپریل کو کیا کرنے جارہی ہے ؟

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)


استعفے اور لانگ مارچ ۔۔پیپلز پارٹی 11 اپریل کو کیا کرنے جارہی ہے ؟ آخرکار پی ڈی ایم والوں کو خوشخبری دے دی


اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) استعفے اور لانگ مارچ ۔۔پیپلز پارٹی 11 اپریل کو کیا کرنے جارہی ہے ؟ آخرکار پی ڈی ایم والوں کو خوشخبری دے دی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین نے اپنی ایک بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کا اہم اجلاس طلب کرلیا ۔

نیر بخاری کے مطابق پی پی پی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس اتوار 11 اپریل کو دن ایک بجے بلاول ہاوس کراچی میں ہوگا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ کووڈ کی وجہ سے جو اراکین شرکت نہیں کر سکتے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہونگے ۔ یادرہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا 4 اپریل کو ہونے والا اجلاس بلاول بھٹو زرداری نےملتوی کیا تھا ۔
Source: https://dailyausaf.com/pakistan/news-202104-97843.html