اسحاق ڈار جب چاہے واپس آکر اپنی مرضی کے عہدے پرکام کریں گے:رانا ثنااللّٰہ

rana-sanaa-and-shazaib-khanzadaaa.jpg


ملک بھر میں مفتاح اسماعیل کی جگہ اسحاق ڈار کو نیا وزیرخزانہ لگانے کی گونج ہے،سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا اگلے ماہ پاکستان آنے کا بھی امکان ہے۔

اسحاق ڈار کے حوالے سے جیونیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ میں میزبان نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سے گفتگو کی،انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار جب چاہیں واپس آئیں گے اور جس عہدے پر کام کرنا چاہیں گے کریں گے،قومی اسمبلی میں اتحادیوں کی تقریروں میں کوئی خطرے کی بات نہیں۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ عمران خان ملک میں فتنہ فساد مچانے کے لیے ہر وقت تیار ہے، مزاحمت کا ووٹ عمران خان اور ان کے فراڈیوں کے ساتھ نہیں ہو گا جو آج پھر سلیکٹ ہونے کے لیے پاؤں پکڑ رہے ہیں،عمران خان اور یاسمین راشد مشاورت کرلیں کہ کیا بات کرنی ہے۔


رانا ثنا نےمزید کہا کہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی مہم کی قیادت مریم نواز کریں گی، رانا ثنا اللّٰہ نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ پنجاب میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں 20 میں سے 16 نشستیں حاصل کرے گی،ملتان میں شاہ محمود قریشی جو مرضی کرلیں وہ الیکشن کے دن ایک بجے ہار کر گھر جائیں گے۔

وزیر داخلہ نے میزبان کے سوال پر واضح کیا کہ یہ ہماری نہیں اتحادی حکومت ہے،شاید ن لیگ تو اس طرح کی حکومت بنانے کے حق میں بھی نہیں تھی، ہم نے یہ سیاسی قیمت اپنی حکومت چلانے یا بچانے کیلیے نہیں دی،ہمیں کوئی خطرہ نہیں اتحاد کے قائدین جو فیصلہ کرینگے ہم مانیں گے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اسحاق ڈارکی واپسی کافیصلہ پارٹی کانہیں ان کااپنا ہے،اسحاق ڈارجب بھی وطن واپسی کافیصلہ کریں گےیہ ان کااپنافیصلہ ہوگا،اسحاق ڈار کی وطن واپسی ان کا حق ہے، وہ جب بھی آناچاہیں انہیں کوئی نہیں روک سکتا، عدالتی معاملات سےاسحاق ڈار خود آکر نمٹ لیں گے۔

ذرائع کے مطابق وطن واپس آکر اسحاق ڈار پہلے بطور سینیٹر اپنا حلف لیں گے،جس کے بعد وہ وفاقی وزیرخزانہ کا قلمدان سنبھالیں گے،موجودہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل رکن پارلیمنٹ نہیں ہیں اس لیے وہ 6 ماہ سے زیادہ مدت تک عہدے پر فائز نہیں رہ سکتے،اسحاق ڈار سینیٹر ہے اور وزیرخزنہ کا منصب سنبھالنے کیلئے اہل ہیں۔

اسحاق ڈار نومبر دو ہزار سترہ سے برطانیہ میں مقیم ہیں،ستمبر دوہزار سترہ میں احتساب عدالت نے ان پر کرپشن کیس میں فرد جرم عائد کی تھی،نومبر دوہزار سترہ میں ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے،اور پھر اسی عدالت نے انہیں مفرور قرار دیا تھا،اسحاق ڈار کو واپس کر مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
 

tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
Jo change lay kar aaey un ko sharam se doob marna chahiey, ab aik bhaag hua corrupt shakhas aa kar Finance Minsiter baaney ga jo us waqt kay Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi ne apney jahaz mein is ko farar karwaya tha
 

Terminator;

Minister (2k+ posts)
جب سے باجوے حرامزادے کی ایسٹ انڈیا کمپنی نے پاکستان کا چارج سنبھالا ہے
منشی تو کیا،،بلدیہ کے چُوڑے بھی باجوے کی آشیر باد سے حکومت میں عہدے پا سکتے ہیں
?