اسحاق ڈار نے جی ڈی پی میں اضافے کے حکومتی دعوؤں کو دھوکہ قرار دے دیا

9ishaqdar.jpg

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے وزیراعظم عمران خان اور ان کے وزراء کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ملک کی 'جی ڈی پی' کے حوالے سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کو دھوکہ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما اسحاق ڈار نے ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ کل سے عمران خان نیازی اور ان کے وزرا نے آسمان سر پر اٹھا رکھا ہے کہ ان کی حکومت کے 3 برس میں مالی سال 2020-21 کی جی ڈی پی 5 اعشاریہ 3 فیصد سے بڑھ کر 5.57 فیصد ہو گئی ہے۔ ٹھیک ہے مان لیتے ہیں لیکن اس کا جو تخمینہ ہوتا ہے اس کا ایک بنیادی سال ہوتا ہے جو اس سے قبل 2005-06 تھا جو آپ نے تبدیل کرکے 2015-16 کر دیا جس کے نتیجے میں ان کے تیسرے سال کی جی ڈی پی 5.3 سے بڑھ کر 5.57 ہو گئی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1484519442541338627
سابق وزیر خزانہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بولا کہ یہ قوم کو نہیں بتایا جارہا کہ بیس ایئر تبدیل کیا گیا ہے،جو دوسرا مالی سال تھا 1952 کے بعد 0 اعشاریہ 39 فیصد منفی شرح نمو تھی جو اب منفی 1 فیصد ہو گئی ہے، یہ بھی عوام کو نہیں بتایا جارہا کہ جب انہوں نے مسلم لیگ ن کی 2018 کی جی ڈی پی گروتھ 5 اعشاریہ 5 ڈکلئیر کی تھی وہ درحقیقت 6 اعشاریہ 1 فیصد ہو گئی ہے اور ان کی گروتھ بیس ائیر تبدیل کرنے کے بعد 10 سال آگے لانے کی وجہ سے 0اعشاریہ 2 فیصد ہے، ہماری جو 2018 کی ہے اس میں 0 اعشاریہ 6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اسحاق ڈار نے پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے پوچھا کہ میرا سوال یہ ہے کہ کیا آپ نے پاکستان میں مہنگائی کو قابو کر لیا ہے، مہنگائی تو ابھی تک 2 ہندسی ہے، پچھلے مہینے کے انڈیکس کے مطابق مہنگائی 12 فیصد ہے، کیا آپ نے ملک میں روزگار کے مواقع فراہم کئے ہیں، کیا آپ نے غربت میں کمی لائی، کیا پاکستانی روپے کی قدر کو مستحکم کر دیا ہے، نہیں، ساری تباہی تو جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہربانی کر کے لوگوں کو اتنا سادہ نہ سمجھیں کہ ان کو کچھ سمجھ نہیں آتا، مالی سال 2020 میں ملک کے دیہاتوں میں مہنگائی 24 فیصد تھی اور شہروں میں 19 فیصد تھی جو ہم 2 پر لے گئے تھے، خدا کا خوف کریں، پہلے عوام کی خدمت کریں چیزیں ٹھیک کریں اس کے بعد کریڈٹ لیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نےحکومت کو ملکی معیشت میں شرح نمو میں اضافے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اپنی حکومت کو 3 برس میں 5.57 فیصد جی ڈی پی گروتھ حاصل کرنے پر مبارک باد دیتا ہوں۔

https://twitter.com/x/status/1484483406003990533
وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں حکومت کی معاشی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی حکومت کو 3 برس میں 5.57 فیصد جی ڈی پی گروتھ حاصل کرنے پر مبارک باد دیتا ہوں، جی ڈی پی گروتھ کی وجہ سے روزگار کے خاطر خواہ مواقع پیدا ہوئے اور فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ کوویڈ وباء کے بعد سے پاکستان کو نارملسی انڈیکس میں سرفہرست 3 ممالک میں شامل کیا گیا ہے، دی اکانومسٹ نے اپنے تازہ ترین نارملسی انڈیکس میں ملازمتیں اور انسانی جانیں بچانے کی کوشش کو تسلیم کیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری اقتصادی اصلاحات کی کامیابی کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا گیا، بلومبرگ نے پیشن گوئی کی کہ پاکستان ترقی کی بلند رفتار اور روزگار کی سطح کو برقرار رکھے گا۔
 

Champion 01

Chief Minister (5k+ posts)
اوۓ وڈے دلے کے کڑچھے، ملک واپس آ بیغیرتا، وڈا اکونومسٹ، شکل سے ہی چور دکھتا ہے تو۔
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
دھوکہ باز فراڈیہ کا دوسروں کو دھوکے کے طعنے دینا زیب نہیں دیتا۔