اسحاق ڈار کی پاکستان واپسی میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے؟

4ishaqdarqwasi.jpg

حکمران جماعت ن لیگ کی سینئر قیادت کی جانب سے مفتاح اسماعیل کو وزیر خزانہ برقرار رکھنے کی رائے کے بعد سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی واپسی کھٹائی میں پڑگئی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کی جانب سے موجودہ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو برقرار رکھنے کے حق میں رائے دینے کے بعد لندن سے اسحاق ڈار کی وطن واپس کا فیصلہ تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ میں اسحاق ڈار کو واپس آنے کے بعد وزارت خزانہ کا قلمدان سونپنے سے متعلق معاملے پر اتفاق رائے پیدا نہیں ہوسکا کیونکہ ن لیگ کی سینئر قیادت میں سے اکثریت مفتاح اسماعیل کو ہٹانے کے حق میں نہیں ہے۔

سینئر ن لیگی قائدین کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل معاشی معاملات کو بہتر انداز میں چلارہے ہیں، لہذا انہیں ہٹانا یا تبدیل کرنا بہتر فیصلہ نہیں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل کو برقرار رکھنے یا اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ مقرر کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کریں گے،تاہم ملک میں ضمنی انتخابات کے نتائج آنے تک اسحاق ڈار کی وطن واپسی موخر کردی گئی ہے،ضمنی انتخابات کے بعد ان کی واپسی اور ان کو دیئے جانے والے عہدے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ وہ جولائی کے آخری ہفتے میں پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔

 

thepakistan

MPA (400+ posts)
جیسے ہی آئی ایم ایف قرضہ دے گا یہ دھوکے باز فورا آئے گا اور اپنے چمتکار دکھائے گا شعبدہ باز کے ڈالر سستا، تیل سستا،
جب تک آئی ایم ایف قرضہ نہیں دیتا یہ نہیں آنے لگا
 

zain786

Chief Minister (5k+ posts)
کیونکہ سجیلوں کی ماں مری پڑی 17 کہ الیکشن دیکھ رئے ہیں پنجاب واپس نہ پی ٹی ائی کہ پاس چلا جائے اور ہمارے ڈاکو کو خان دوبارہ ہاتھ نہ ڈال دے سجیلو کڑی یاویو شرم کرلوؤ
 

Meme

Minister (2k+ posts)
no need to wait PML-N will win with HUGE dhandli !!! i mean massive Dhandli.Ninja turtles set everything to help them.Army is also with PML-N.
Ha... you kept saying that Ninja turtles are with Imran and they will not let Bajwa succeed.