اسرائیل کے تنازع کا واحد حل آزاد،خود مختار فلسطین ہے:امریکی صدر کا اعتراف

https%3A%2F%2Fd1e00ek4ebabms.cloudfront.net%2Fproduction%2F971bdc4b-8641-4421-861c-dd874548242f.jpg


نیو یارک میں اقوام متحدہ کی 76ویں جنرل اسمبلی کا اجلاس ماحولیاتی بحران اور وبائی بیماری کے پس منظر پر ہو رہا ہے۔ اجلاس کے شرکا سے کیے گئے امریکی صدر کے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں مشرق وسطیٰ کے تمام لوگوں کے لیے زیادہ سے زیادہ امن اور سلامتی کا مستقبل تلاش کرنا چاہیے۔

امریکی صدر جوزف بائیڈن کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی سلامتی کے لیے امریکی وابستگی شک و شبے سے بالاتر ہے اور ایک آزاد یہودی ریاست کے لیے ہماری حمایت بالکل واضح ہے۔ اسرائیل کے مستقبل کو جمہوری یہودی ریاست کے طور پر یقینی بنانے کا بہترین طریقہ ہے کہ وہ ایک قابل عمل، خودمختار اور جمہوری فلسطینی ریاست کے ساتھ امن کے ساتھ رہ سکیں۔


امریکی صدر نے اتحادیوں سے تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو ایک فیصلہ کن وقت کا سامنا ہے۔ اس پر برطانوی میڈیا نے تبصرہ کیا کہ یہ یقین دہانی امریکا کے افغانستان سے انخلا پر اتحادی ممالک کے ساتھ کشیدگی اور سب میرین معاہدے پر فرانس کے ساتھ ایک اہم سفارتی تنازع کے درمیان سامنے آئی۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے ان محاذوں پر تعاون کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اپنی کامیابی دوسروں کی کامیابی کے ساتھ منسلک ہے۔ امریکا اور چین کے درمیان جاری کشیدگی کے بارے میں جو بائیڈن نے زور دیا کہ امریکا نئی سرد جنگ یا تقسیم شدہ دنیا کا خواہاں نہیں۔ امریکا بھرپور طریقے سے اپنے اور اپنے اتحادیوں کے مفادات کا دفاع کرے گا۔