اسلامی نظریاتی کونسل کا حج میں حکومتی سبسڈی پر بڑا فیصلہ

6hajjsuvsidyislaminazriaticounisixl.jpg

اسلامی نظریاتی کونسل نے حکومت کی جانب سے حج اسکیم میں سبسڈی کو شرعی قرار دیدیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نےرواں برس حج کرنے کے خواہشمند افراد کو حکومتی سبسڈی دیئے جانے سے متعلق اپنا موقف دیدیا ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے اپنے اعلامیہ میں کہا کہ سوشل میڈیا پر عازمین حج کو ملنے والی حکومتی سبسڈی کے خلاف مختلف بیانات گردش کررہے ہیں تاہم یہ تمام باتیں حقائق سے منافی ہیں، سابقہ حکومت نے حج اسکیم میں سبسڈی کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل سے سوال کیا تھا جس کا جواب وزارت مذہبی امور کو ارسال کردیا گیا تھا۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے سبسڈی کے حوالے سے شرعی موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ شرعا حکومت کی طرف سے سبسڈی دینا جائز ہے اور اس میں کوئی حرج نہیں ہے، اس عمل سے حجاج کے صاحب استطاعت ہونے پر کوئی سوال کھڑا نہیں ہوگا۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سبسڈی کا اعلان بلا تفریق کیا گیا ہے، کوئی سرکاری طور پر حج کرے یا پرائیویٹ حکومتی سبسڈی سب کیلئے ہے، تاہم حکومت اگر زکوۃ کی رقم سے سبسڈی دینے میں احتیاط سے کام لے تو زیادہ بہتر ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر مذہبی امورمفتی عبدالشکور نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے اعلان کیا تھا کہ حکومت نے ہر حاجی کو ڈیڑھ لاکھ روپے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
 
SRKhan

Councller (250+ posts)
سبسڈی کس اصول کے مطابق صحیح ہے ؟ حج انفرادی طور پر ذمہ داری ہے۔ اور اگر وسائل نہیں ہیں تو ضروری نہیں ہے
 
pkpatriot

Chief Minister (5k+ posts)
سبسڈی کس اصول کے مطابق صحیح ہے ؟ حج انفرادی طور پر ذمہ داری ہے۔ اور اگر وسائل نہیں ہیں تو ضروری نہیں ہے
What is precisely the subsidy is?

Hundreds of people go for free for so called administration and they are never seen there,
Salaries of all these employees and ministers..
All these are included in hurjj operations. And people are made fool in the name of subsidy.

Residence : 2100 riyal
Food: 1000 riyal
Transport etc.:1000 riyals
Return ticket: 2500 riyals

Actual price of hurjj :: Rs 360,000/-
Dont know about hidden expense or fee??

So how are they claiming subsidy

Huj operation flight operation flight should hv less fairs.
 
Bubber Shair

کیا یہ تخمینہ کم از کم ہے یا زیادہ سے زیادہ؟
 
Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
ہر حاجی پر حکومت جو ٹیکس لگاتی ہے اس پر سبسڈی دی گئی ہے یعنی حج کے اخراجات ادا نہیں کئے جارہے بلکہ حکومتی ٹیکس میں رعایت دی گئی ہے ویسے بھی چینی مافیا اور آٹا مافیا کو ٹیکس پر سبسڈی دی جاسکتی ہے تو حاجیوں کو کیوں ان کی خواہش کو پورا کرنے کی خاطر بلیک میلنگ کی جاتی ہے؟
عمران کے وزیر بولی کتے جیسے منہ والے ملاں نے بارہ لاکھ کا حج کردیا تھا کیسے ظالم لوگ ہیں یہ؟
 
کس اصول کے تحت شہباز شریف نے ترکی دورے کا اشتہار دیا ہے سارے اخباروں میں؟ یہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے اتنے بڑے اشتہار لگا رہا ہے اور بتا رہا ہے کہ میں ترکی جا رہا ہوں ؟ کل کو اشتہار سے گا کہ میں پاگل خانے چیک اپ کرانے جا رہا ہوں ؟ کیا یہ بندہ دماغی طور پر صحتمند ہے ؟

یہ کوئ بات ہے جس پر اتنے پیسے خرچ کیئے جائیں ؟ کیا یہ حرام کا پیسا ہے ؟