اسلام آباد:بلدیاتی الیکشن میں ای وی ایم، آئی ووٹنگ کے استعمال کا فیصلہ

arif%20evvmm.jpg


اسلام آباد:بلدیاتی الیکشن میں ای وی ایم کے استعمال کا آرڈیننس جاری

ای وی ایم اور آئی ووٹنگ کا استعمال وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں کیا جائے گا، اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا آرڈیننس جاری کردیا گیا ہے، انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین اور سمندر پار پاکستانیوں کیلئے آئی ووٹنگ کے استعمال کی منظوری دے دی گئی ہے۔

صدرمملکت نے بلدیاتی انتخابات کا آرڈیننس جاری کردیا، اب بلدیاتی حکومت کا براہ راست منتخب مئیر ہوگا،اسلام آباد میں بلدیاتی حکومت اور نیبرہڈ کونسلز کی مدت 4 سال ہوگی،بلدیاتی حکومت کےلیے انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے۔


پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا بل پاس کیا گیا تھا،جس کی اپوزیشن کی جانب سے شدید مخالفت کی جارہی ہے،الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے الیکشن کروانے سے متعلق قانون سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جاچکا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ای وی ایم سے متعلق ہونے والی ترمیم کو کالعدم قرار دیا جائے،17 نومبر کے اجلاس میں 33 بل منظور کئے گئے،منظور کیے گئے بلوں پر پارلیمان میں کوئی بحث نہیں کی گئی، منظور ہونے والی ترمیم آئین کے بر خلاف اور بدنیتی پر مبنی ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ ای وی ایم ترمیم سے ملک میں دھاندلی کا دروازہ کھلے گا اور اس کا خرچہ اس کے دائرے سے ذیادہ ہے، ای اوی ایم سے حکمران جماعت کو فائدہ ہوگا،ترمیم سے آئین کے بر خلاف الیکشن کمیشن کے اختیارات میں کمی کر دی گئی، ترمیم میں ووٹ ڈالنے کے اوورسیز کے اختیارات وضاحت نہیں کی گئی۔
 
Last edited by a moderator: