اسلام آباد پولیس نے بڑا کارنامہ کر دکھایا، صبح ہونے والی ڈکیتی میں لوٹی گئی رقم شام کو برآمد کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب میں سہالہ کے علاقے میں دو چوروں نے نجی کمپنی کے دفتر سے نکلتے ہوئے شہری سے ڈھائی کروڑ روپے لوٹ لئے، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لوٹی گئی رقم شام تک برآمد کرلی۔
ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا اور لوٹی گئی رقم برآمد کر کے شہری کو لوٹا دی گئی۔
ڈی آئی جی آپریشنر افضال احمد کوثر نے متعلقہ پولیس اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہےکہ شہریوں کو قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔