اسلام آباد : پیزا ڈیلیوری بوائے کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2 ملزم گرفتار

pizza-del-boy-plc.jpg


اسلام آباد پولیس نے پیزا ڈیلیوری بوائے کیساتھ گینگ ریپ میں ملوث دو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے تھانہ کورال کی حدود میں پیزا ڈیلیوری بوائے سے زیادتی کے معاملے کا مقدمہ درج کیا تھا۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق واقعہ میں ملوث دو ملزمان احمد بوبی اور اس کا ساتھی عدنان گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ آئی جی ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے نوٹس لے کرفوری گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے۔ اے ایس پی کورال احمد شاہ کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کامیاب کارروائی کے دوران ملزمان کو گرفتار کیا۔

یاد رہے عید کے دوسرے روز اسلام آباد کی رہائشی ایک خاتون نے رات کو پیزا آرڈر کیا۔ اس کو پہنچانے کیلئے ڈیلیوری بوائے شریف آباد کے علاقے میں پہنچا تو وہاں دو افراد اسے اسلحے کی نوک پر اپنے ڈیرے پر لے گئے۔

ملزمان نے ڈیلیوری بوائے کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور دھمکی دی کہ اگر کسی کو بھی بتانے کی جرات کی تو ہم نے اس سارے واقعے کی ویڈیو بنا لی ہے جسے سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا جائے گا۔

https://twitter.com/x/status/1547239798209134592
ملزمان متاثرہ نوجوان کو ڈیرے میں بند کرکے وہاں سے فرار ہو گئے اور اس کا موبائل بھی ساتھ لے گئے۔ پیزا کا آرڈر کرنے والی خاتون نے تاخیر کی وجہ سے ڈیلیوری بوائے کے نمبر پر کال کی تو ملزموں نے اسے گالیاں دینا شروع کر دیں۔

خاتون نے پیزا کمپنی کو فون کرکے سارے معاملے سے آگاہ کیا۔ کمپنی کے مینجر نے واقعہ کی حساسیت کا اندازہ لگاتے ہوئے فوری پولیس کو اطلاع کی جس نے ڈیرے پر بند لڑکے کو آزاد کرایا۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد متاثرہ نوجوان کی ذہنی حالت درست نہیں ہے۔ اس کی عمر لگ بھگ 20 سال ہے اور گھر والوں کی کفالت کرنے کیلئے وہ گذشتہ ڈیڑھ سال سے پیزا ڈیلیوری کا کام کرتا ہے۔
 
Last edited by a moderator:

swing

Chief Minister (5k+ posts)
عمران خان کے دور میں واقعہ ہوتا تو ریاست مدینہ کے طعنے ہی نہیں نہیں رکنے تھے ،
-
ویلکوم ،،ٹو ،،پرانا ،پاکستان
یا
ویلکم ٹو نواز کا پاکستان
-
کاش کے ایسے واقعیات ،،پاکستانی عدلیہ کے بچوں کے ساتھ پیش آئیں تو شائد کوئی ،،سوٹو موٹو والی غیرت جاگ جائے
 

swing

Chief Minister (5k+ posts)

نہ بھائی جی ! غصّے میں انصاف کا دامن نہ چھوڑیں
ٹھیک که رہے ہو آپ میں اپنی طرف سے ،بد دعائیں ، دے رہا ہوں ایسے انصاف نظام کو ،کہ جہاں نہ ،بچے ،نہ عورتیں اور نہ آدمی محفوظ ہیں
-
صرف جرنیل ، ججز اور سیاست دان محفوظ ہیں بس​
 

Islamabadiya

Chief Minister (5k+ posts)
عمران خان کے دور میں واقعہ ہوتا تو ریاست مدینہ کے طعنے ہی نہیں نہیں رکنے تھے ،
-
ویلکوم ،،ٹو ،،پرانا ،پاکستان
یا
ویلکم ٹو نواز کا پاکستان
-
کاش کے ایسے واقعیات ،،پاکستانی عدلیہ کے بچوں کے ساتھ پیش آئیں تو شائد کوئی ،،سوٹو موٹو والی غیرت جاگ جائے

Khan used to blame victims