اسمبلیاں تحلیل کرنےکی سمری پر شہباز کے دستخط کر کے لفافہ صدر کے پاس رکھ دیا

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
نہیں، عمران کا ٹریک ریکارڈ ہے کہ یہ اداروں یا ریاست کے ساتھ تصادم کی راہ اختیار نہیں کرتا۔

اس مرتبہ بھی بہت سمجھداری سے اس نے ملک کو اس تصادم سے بچایا، حالانکہ رانے نے بساط بہت شاطرانہ انداز بچھائی تھی۔

مگر پھر بھی، یہ یاد رکھیں کہ آزادی بہت قیمتی شہ ہے، اور اسکی قیمت ہم نے ہمیشہ خون سے چکائی ہے۔

اللہ کرے کہ ایسا نہ ہو، لیکن تیّاری مکمّل رکھنی چاہیئے۔ دشمن سے رحم کی امید رکھنا بہت بڑی نادانی ہے۔

عمران کا یہ ٹریک ریکارڈ بھی تو ہے کہ وہ آسانی سے لوگوں پر بھروسہ کر لیتا ہے ..کہتا رہا کہ باجوہ پر بھروسہ نہیں ..پریس کانفرنس دوران دھمکی بھی آئی کہ ہم آپ کو ٹریپ کر لیں گے ..اور پھر ٹریپ ہو بھی گیا ..اس کے ارد گرد کچھ منافق لوگ موجود ہیں ..اسے خبر رکھنی چاہئے
 
انقلاب

Chief Minister (5k+ posts)
مشرف اور ایوب نے گدی جب چھوڑی تھی جب وہ سروس میں نہیں تھے
اس کا بتاؤ جب حاضر سروس سربراہ نے استعفیٰ دیا ہو ...سوچتی ہوں کوئی ایسا فوجی نہیں جو اپنی جان کا نذرانہ دے کر اس کی جان لے لے ..آخر کار فوج یہ ہی تو حلف لیتی ہے .ملک کو دشمنوں سے بچانے کا
آپ ابھی بھی ڈراموں اور ملی نغموں میں زندہ ہیں۔ یہ ایف اے پاس ٹٹ پونجھیے بھی آپ اور میری طرح پہلے پاکستانی ہیں۔ اور بیشتر پاکستانیوں کی طرح ہی پہلے کرپٹ اور حرام خور ہیں۔ وردی پہننے سے جینز نہیں بدلتے
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
آپ ابھی بھی ڈراموں اور ملی نغموں میں زندہ ہیں۔ یہ ایف اے پاس ٹٹ پونجھیے بھی آپ اور میری طرح پہلے پاکستانی ہیں۔ اور بیشتر پاکستانیوں کی طرح ہی پہلے کرپٹ اور حرام خور ہیں۔ وردی پہننے سے جینز نہیں بدلتے
میں نے لکھا تھا کہ بریگیڈیر سے اوپر کی پوزیشن پولیٹیکل ہوتی ہے ..ایک عام سپاہی محب وطن ہی ہوتا ہے .ہو سرحدوں پر اپنی جان دیتا ہے ..درخواست بھی اس سے کی تھی
 
انقلاب

Chief Minister (5k+ posts)
میں نے لکھا تھا کہ بریگیڈیر سے اوپر کی پوزیشن پولیٹیکل ہوتی ہے ..ایک عام سپاہی محب وطن ہی ہوتا ہے .ہو سرحدوں پر اپنی جان دیتا ہے ..درخواست بھی اس سے کی تھی
بدقسمتی سے عام سپاہی کی اس سارے قضیے میں کوئی اوقات نہیں ، وہ بیچارے تو خود ان جرنیلوں کے بیٹ مین ہیں۔ غضب خدا کا مجھے دنیا میں کوئی ایک ملک بتائیں جہاں ریٹایرمنٹ کے بعد پلاٹ ایسے بانٹے جاتے ہوں جیسے پوری زمین پاکستان ہے۔ آپ مانیں یا نا مانیں ان ایف اے پاس ٹٹ پونچھیوں کے لیے ہم ہمیشہ بلڈی سویلین ہی رہیں گے
 
پہلے بھی لکھتی رہی ہوں ..فوج کو اس کی اوقات میں صرف عمران خان رکھ سکتا ہے ..کیونکہ اس کی کوئی رگ نہیں دبتی ..لیکن اس کے لئے ضروری ہے اس معاملے میں ساری سیاسی پارٹیاں متحد ہوں ..لیکن بد قسمتی سے باقی ساری پارٹیاں صرف اس وقت اےنٹائے اسٹیبلشمنٹ صرف اس وقت ہوتی ہیں جب ان کا ہاتھ ان کے سر سے اٹھ جاتا ہے ..جب یہ دوبارہ بوٹ چاٹنا شروع کرتے ہیں ..اسٹبلشمنٹ دوبارہ طاقت ور ہو جاتی ہے
 
میں شاہد ابھی بھی آپ کو سمجھا نہیں پایا۔ بلاشبہ خان ہی یہ کام کر سکتا ہے مگر باقی حرام خور پارٹیاں آخر کیوں خان کا ساتھ دیں ؟ انہیں اپنا وظیفہ بند کرنے میں کتنے نفلوں کا ثواب ہے؟ فوج بھی ایک سیاسی پارٹی ہے، اور اسی لیے باقی حرام خوروں کے ساتھ کھڑی ہے کیونکہ یہ مل کر کھاتے ہیں اور خان ان کے چھابےکو الٹا نے کے درپے ہے۔
آپ یقین جانیں کہ خان اس معرکے میں تنہا ہے اور دوسری طرف دنیا کے تمام رزیلوں کا لشکر ہے۔ خان کی کامیابی صرف اسی صورت ممکن ہے جب اس کے لشکر کی طرف سے ہمارا لہو بہے۔ جلد یا بدیر ، یہ تو ہو گا۔ خدا کی جزا صرف سزا کا سامنے اور کفارہ ادا کرنے کرنے کے بعد شروع ئوتی ہے۔ ہمیں ابھی اپنے حصے کا کفارہ ادا کرنا ہے
 
آپ وہ ہی بات کہہ رہے ہیں جو میں بھی کہتی رہی ہوں ..صرف میں نے یہ نہیں کہا کہ ہمیں اپنا لہو بہانا ہے ..وہ اس لئے نہیں کہا جس میں میں خود حصہ نہیں لے سکتی ..وہ بات کہتے اچھی نہیں لگتی
 
انقلاب

Chief Minister (5k+ posts)
آپ وہ ہی بات کہہ رہے ہیں جو میں بھی کہتی رہی ہوں ..صرف میں نے یہ نہیں کہا کہ ہمیں اپنا لہو بہانا ہے ..وہ اس لئے نہیں کہا جس میں میں خود حصہ نہیں لے سکتی ..وہ بات کہتے اچھی نہیں لگتی
The ghosts of our past will always come back to haunt us……..no matter when or how. It’s wiser to confront those ghosts now rather than seek refuge in the finesse of political correctness and Gandhism.
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
مشرف اور ایوب نے گدی جب چھوڑی تھی جب وہ سروس میں نہیں تھے
اس کا بتاؤ جب حاضر سروس سربراہ نے استعفیٰ دیا ہو ...سوچتی ہوں کوئی ایسا فوجی نہیں جو اپنی جان کا نذرانہ دے کر اس کی جان لے لے ..آخر کار فوج یہ ہی تو حلف لیتی ہے .ملک کو دشمنوں سے بچانے کا
جی بلکل انھوں نے سروس ضرور چھوڑی تھی، لیکن عہدہ ان دونوں کے ہی پاس تھا۔

لیکن فوج کا بھی مسئلہ ہے کہ اگر رُلانے پر آجائے تو آنسو بھی ٹپکنے نہیں دیتی۔ بطور ادارہ اپنا وقار خاص و عام میں برقرار رکھتی ہے۔ وقتِ مقرّرہ پر اسی طرح بینڈ باجے کے ساتھ رخصت کرتی ہے، لیکن رخصتی سے پہلے کا وقت بہت کٹھن ہوجاتا ہے۔ کور کمانڈرز کا ایک گروہ ہر فیصلے پر حاوی نظر آتا ہے اور چیف کی حیثیت صرف ایک مہُر والے مہرے سے زیادہ نہیں رہتی۔

نہ تو اب ایکسٹنشن ملے گی اور نہ ہی اپنی مرضی کا جنرل لگوا کر جا سکتے ہیں۔ خیال رہے، سیکریٹری ڈیفنس بھی ایک ریٹائرڈ جرنیل ہی ہوتا ہے اور وزیر اعظم کو جانے والی لسٹ میں ردّوبدل کا اختیار رکھتا ہے۔

تاریخ نہ پوچھیں تو بہتر ہے۔ تربیلا میں کرّار کمپنی کے آفیسرز میس کے سنگ و خشت نے کیا کیا نہیں دیکھا؟
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
میں ٹویٹر پر باجوہ پر حملہ آور رہتی ہوں ..یہ ہی میرے بس میں ہے .
?
اس اختصار کے ساتھ مجمّل جملے جو اپنے اندر ہی داستان گو ہوں، ٹویٹر پر بہت زیبا و مقبول و موافق کارگزاری کے حامل رہتے ہیں۔
دیر آید، درست آید۔
تنگ آمد و بجنگ آمد
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
عمران کا یہ ٹریک ریکارڈ بھی تو ہے کہ وہ آسانی سے لوگوں پر بھروسہ کر لیتا ہے ..کہتا رہا کہ باجوہ پر بھروسہ نہیں ..پریس کانفرنس دوران دھمکی بھی آئی کہ ہم آپ کو ٹریپ کر لیں گے ..اور پھر ٹریپ ہو بھی گیا ..اس کے ارد گرد کچھ منافق لوگ موجود ہیں ..اسے خبر رکھنی چاہئے
درست ہے، لیکن یاد رکھیں، نیّت صاف تو منزل آسان۔
ایک چال وہ چلتے ہیں اور ایک اللہ ۔۔۔
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
میں نے لکھا تھا کہ بریگیڈیر سے اوپر کی پوزیشن پولیٹیکل ہوتی ہے ..ایک عام سپاہی محب وطن ہی ہوتا ہے .ہو سرحدوں پر اپنی جان دیتا ہے ..درخواست بھی اس سے کی تھی
پولیٹیکل تو یہ اسٹاف کالج کے بعد سے ہی ہوجاتے ہیں۔ بس اس سیاسی جھکاوٗ پر پالش صرف سینڈ ہرسٹ یا ڈیفنس وار کالج میں جاکر کی جاتی ہے اور چمکتے ستارے واپس بھیج دیئے جاتے ہیں۔
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
آپ وہ ہی بات کہہ رہے ہیں جو میں بھی کہتی رہی ہوں ..صرف میں نے یہ نہیں کہا کہ ہمیں اپنا لہو بہانا ہے ..وہ اس لئے نہیں کہا جس میں میں خود حصہ نہیں لے سکتی ..وہ بات کہتے اچھی نہیں لگتی
جب آنکھ ہی سے نہ ٹپکا تو پھر لہو کیا ہے؟
???
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
جی بلکل انھوں نے سروس ضرور چھوڑی تھی، لیکن عہدہ ان دونوں کے ہی پاس تھا۔

لیکن فوج کا بھی مسئلہ ہے کہ اگر رُلانے پر آجائے تو آنسو بھی ٹپکنے نہیں دیتی۔ بطور ادارہ اپنا وقار خاص و عام میں برقرار رکھتی ہے۔ وقتِ مقرّرہ پر اسی طرح بینڈ باجے کے ساتھ رخصت کرتی ہے، لیکن رخصتی سے پہلے کا وقت بہت کٹھن ہوجاتا ہے۔ کور کمانڈرز کا ایک گروہ ہر فیصلے پر حاوی نظر آتا ہے اور چیف کی حیثیت صرف ایک مہُر والے مہرے سے زیادہ نہیں رہتی۔

نہ تو اب ایکسٹنشن ملے گی اور نہ ہی اپنی مرضی کا جنرل لگوا کر جا سکتے ہیں۔ خیال رہے، سیکریٹری ڈیفنس بھی ایک ریٹائرڈ جرنیل ہی ہوتا ہے اور وزیر اعظم کو جانے والی لسٹ میں ردّوبدل کا اختیار رکھتا ہے۔

تاریخ نہ پوچھیں تو بہتر ہے۔ تربیلا میں کرّار کمپنی کے آفیسرز میس کے سنگ و خشت نے کیا کیا نہیں دیکھا؟
تاریخ جاننا میرا حق ہے
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
اس اختصار کے ساتھ مجمّل جملے جو اپنے اندر ہی داستان گو ہوں، ٹویٹر پر بہت زیبا و مقبول و موافق کارگزاری کے حامل رہتے ہیں۔
دیر آید، درست آید۔
تنگ آمد و بجنگ آمد

میرا تو کوئی فولوور ہی نہیں ..میں اکیلی توپ لئے ڈزا ڈز بمباری کر رہی ہوتی ہوں .صلہ سے بے پرواہ
ویسے سب سے اچھا صلہ تو یہ ہی کہ دل ہلکا ہو جاتا ہے .تاریخ کی صحیح سمت کھڑے رہنے کا اعزاز حاصل ہو جاتا ہے
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
درست ہے، لیکن یاد رکھیں، نیّت صاف تو منزل آسان۔
ایک چال وہ چلتے ہیں اور ایک اللہ ۔۔۔

میں اپنا سٹیٹمنٹ بدل رہی ہوں .جب تک پوری معلومات نہ ہوں ..نہیں بولنا چاہئے ..سوری عمران