اسٹاک ایکسچینج : سرمایہ کاروں کی 3کھرب سے زائد رقم کیسے ڈوب گئی؟

psxxpk.jpg

جمعرات کے روز پاکستان اسٹاک ایکچینج کے کاروبار میں شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا جب شیئرز گرنے کے باعث سرمایہ کاروں کے 3کھرب 32ارب 26کروڑ 74 لاکھ روپے ڈوب گئے اور 100 انڈیکس کے پوائنٹس میں 2282پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

اتنے بڑے نقصان کے ساتھ 100انڈیکس 43 ہزار 234 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اس دوران اسٹاک ایکسچینج کی 365 کمپنیز کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 338 کمپنیوں کے شیئرز گر گئے اور صرف16 ایسی کمپنیاں تھیں جن کے شیئرز میں اضافہ ہوا اور 11کمپنیوں کے شیئرز میں کوئی فرق نہیں آیا۔

بڑی تعداد میں کمپنیوں کے شیئرز گرنے سے ایک ہی کاروباری دن میں 3کھرب 32ارب 26کروڑ 74 لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ یہ نقصان کسی بھی کاروباری دن میں ہونے والا اب تک کا سب سے بڑا نقصان ہے۔ اس سے پہلے 2020 میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن سے بھی اسی طرح نقصان ہوا تھا مگر تب 100 انڈیکس کی سطح نیچے تھی۔

ماہرین کے مطابق اس کی وجہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے متوقع شرح سود میں مزید اضافہ ہے، جس کے امکانات جمعرات کو کئی گنا بڑھ گئے کیونکہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے یکم دسمبر کو جو ٹریژری بلز جاری ہوئے اس پر کامیاب آکشنز کے نتائج کے مطابق 3 ماہ کے ٹی بلز پر منافع کی شرح 10.39 فیصد اور 6 ماہ کے ٹی بلز پر 11.05 فیصد ہے۔

اندازہ لگایا جارہا ہے کہ اسٹیٹ بینک 14 دسمبر کو آنیوالی مانیٹری پالیسی میں شرح سود ایک سے ڈیڑھ فیصد تک مزید بڑھا سکتا ہے، گزشتہ ماہ بھی شرح سود میں ڈیڑھ فیصد اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد شرح سود 8.5 فیصد بڑھ گئی تھی۔ شرح سود میں اضافے کے امکانات مہنگائی کی رفتار سے بھی بڑھ رہے ہیں۔

Okara

Prime Minister (20k+ posts)
this govt is taking this country to a did end
Let's assume, I am investor, which fund will keep growing on a certain pace? Also, please share names of few rich people who are rich due to investment in stock exchange? My query is related to investors not the Funds Managers?
BTW as a investor did anyone discussed to invest in stock and did government of Pakistan given some kind of guarantee?
Can you give me example of one stock exchange from India which never went down and investors always are making money?
 
bl0u81

Senator (1k+ posts)

90% of investments are done by corporations which includes banks, asset managers, insurance companies etc.