اسٹاک ایکسچینج میں مندی، روپے کی قدر مزید گر گئی

6.jpg

ملک میں معاشی سرگرمیاں منفی رجحان سے نہ نکل سکیں، اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی رہی جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مزید گراوٹ کا شکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی منفی رجحان چھایا رہا،اسٹاک مارکیٹ میں 293 پوائنٹس سے زیادہ کمی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان پہنچا ہے وہیں دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوگیا ہے۔

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس ایک موقع پر 44ہزار 795 اعشاریہ 20 پوائنٹس کی سطح تک پہنچا مگر اتار چڑھاؤ کے دوران یہ سطح برقرار نہ رہ سکی ۔

Whats-App-Image-2021-10-06-at-5-25-54-PM.jpg


کاروبار کے اختتام تک ہنڈرڈ انڈیکس293 اعشاریہ 34 پوائنٹس کی کمی کے بعد 44ہزار 373 اعشاریہ23 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق انٹر بینک میں آج کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں صفر اعشاریہ 9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1445694050502283264
اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز 170 روپے 80 پیسے میں فروخت ہونے والا امریکی ڈالر آج 16 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 170 روپے96 پیسے میں فروخت ہوا ہے۔