اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، روپے کی قدر مستحکم

PSX-stock-ex.jpg


آج ملک میں معاشی سرگرمیاں حوصلہ افزاء رہیں ، ایک طرف اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی تو دوسری جانب ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بھی مستحکم رہی۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں پائے جانے والے سیاسی انتشار کے باوجود معاشی لحاظ سے ملک بہتری کی طرف گامزن ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم رہی اور ایک ڈالر گزشتہ روز کی قیمت 178 روپے 63 پیسے میں ہی ٹریڈ ہوا۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھی گئی اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ کاروبار کے دوران انڈیکس کی کم ترین اور بلند ترین سطح بالترتیب43ہزار042اعشاریہ96 اور43ہزار921 اعشاریہ 82 ریکارڈ کی گئی۔

https://twitter.com/x/status/1501873242361016324
کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس810 اعشاریہ66 پوائنٹس اضافے کے بعد 43 ہزار853 اعشاریہ 62 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، کاروبار کے دوران27 کروڑ19 لاکھ شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی، اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 103 ارب سے بڑھ کر7ہزار 486 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔
 
Last edited by a moderator: