اسٹاک مارکیٹ میں معمولی مندی، روپے کی قدر میں اضافہ

7psx15.jpg

اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے محتاط ہونے سے ہنڈرڈ انڈیکس میں معمولی کمی ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی کارکردگی بہتر رہی۔

ملک میں سیاسی ہلچل نے اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کو محتاط ہونے پر مجبور کردیا ہے جس کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں صرف12 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تاہم دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری دیکھی گئی ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹربینک میں آج کاروبار صفراعشاریہ25 فیصد مثبت رہا اور روپے کی قدر میں 44 پیسے بہتری ریکارڈ کی گئی۔

https://twitter.com/x/status/1460186186467745794
اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ کاروبار ی ہفتے کے آخری روز175روپے73 پیسے پر بند ہونے والا امریکی ڈالر آج 44 پیسے سستا ہونے کے بعد 175روپے29 پیسے کی سطح پر فروخت ہوا۔

دوسری جانب کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار ہفتے کے پہلے روز محتاط کاروبار دیکھا گیا اور انڈیکس میں صرف 12 اعشاریہ89 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

Whats-App-Image-2021-11-15-at-5-20-06-PM.jpg


ایک موقع پر کراچی اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس45ہزار910 پوائنٹس تک گیا، کم ترین سطح45 ہزار544 پوائنٹس رہی تاہم کاروبار کا اختتام 12اعشاریہ89 پوائنٹس کمی کے بعد 45ہزار736اعشاریہ26 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔