اسٹیڈیمز میں الکوحل کی فروخت،فیفا نے قطر کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے

8fifalacohal.jpg

قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ 2022 کے دوران اسٹیڈیمز کے اندر و باہر شراب یا الکوحل سے بنے مشروبات کی فروخت پر پابندی کے فیصلے پر فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے بھی گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیفا نے ورلڈ کپ کے آغاز سے صرف 2 روز قبل قطری حکومت کے اس فیصلے کی توثیق کردی گئی ہے، فیفا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ میزبان ملک کے حکام اور فیفا کے درمیان مشاورت میں الکوحل سے بنے مشروبات کو اسٹیڈیمز کے اندر یا باہر مخصوص حصوں میں فروخت نا کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔


بیان کے مطابق اسٹیڈیمز کے کارپوریٹ حصوں میں الکوحل مشروبات خریدنے پر کوئی ممانعت نہیں ہوگی، ساتھ ہی ساتھ فیفا فین فیسٹیول میں بھی الکوحل مشروبات کی فروخت پر پابندی نہیں ہوگی۔

خیال رہے کہ فیفا اور قطری حکام کے درمیان ورلڈ کپ میچز کے دوران اسٹیڈیمز کے اندر و باہر الکوحل کی فروخت کے معاملے پر اختلاف تھا جو کشیدہ صورتحال اختیار کرگیا تھا، دونوں فریقین کے درمیان اس معاملے پر مشاورت کے بعد قطر نے فیفا کو اپنے موقف کے سامنےگھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا حالانکہ فیفا نے ایک بڑی کمپنی سے شراکت داری بھی رکھی تھی۔

خیال رہے کہ فٹبال کی دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ تاریخ میں پہلی بارمشرق وسطیٰ کے کسی ملک میں منعقد کیا جارہا ہے، قطر میں ہونے والا یہ ورلڈ کپ تاریخ کا سب سےمہنگا عالمی مقابلہ ہوگا ، ایک تخمینے کے مطابق فٹبال میچزدیکھنے کیلئے تقریبا 10 لاکھ لوگ قطر آئیں گے، ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز 20 نومبر کو میزبان ملک قطر اور ایکواڈورکے درمیان میچ سے ہوگا۔
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)
پاکستان میں ہر دوسرا بندہ تو شراب پیتا ہے چھپ چھپا کے۔ کبھی خاص سپاٹس پر رش دیکھا ہے؟؟


?​