اسپیکر سےابھی استعفوں کا نوٹی فکیشن نہیں آیا،منحرف ارکان کو نوٹس کرچکے

6ecpptiistefy.jpg

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے اراکین کے اسمبلی سے استعفوں کا معاملہ جیسے ہی الیکشن کمیشن کو موصول ہوگا اس پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں تحریک انصاف کی جانب سے لکھے گئے خط پر غور کیا گیا، اس خط میں تحریک انصاف نے موقف اپنایا ہے کہ ان کے تمام اراکین نے قومی اسمبلی کی نشستوں سے استعفے دیدیئے ہیں جبکہ منحرف اراکین کے حوالے سے ریفرنس بھی الیکشن کمیشن کو بھیجا جاچکا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1518602156026531840
الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکر کی جانب سے تاحال کسی رکن کا استعفیٰ الیکشن کمیشن کو موصول نہیں ہوا،جیسے ہی استعفے موصول ہوں گے ان پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی جبکہ منحرف اراکین کے حوالے سے ریفرنس پر کارروائی کیلئے قومی اسمبلی کے تمام اراکین کو 28 اپریل کیلئے نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی اسمبلی میں تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو 6 مئی کیلئے نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں تاکہ ان کیسزپر سماعت کی جاسکے، اس معاملے میں تحریک انصاف کو بطور فریق نوٹس جاری کیا جاچکا ہے۔