اسپیکر کے پاس عمران خان کے توشہ خانہ کیس کا ریفرنس جمع ہوچکا ہے: ایاز صادق

ayaz-sadiq-and-imran-khan-toshaa.jpg


وفاقی وزیر اقتصادی امور ایاز صادق نے کہا ہے کہ توشہ خانہ سے متعلق عمران خان کے خلاف ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس جمع ہوچکا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رہنما ن لیگ اور وفاقی وزیر ایاز صادق نے کہا ہے کہ توشہ خانہ اسکینڈل کے حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس عمران خان کے خلاف ریفرنس جمع ہوچکا ہے، اسپیکر 30 دن میں اس ریفرنس پر فیصلہ کرکے اسے الیکشن کمیشن کو بھجوائیں گے۔

ایاز صادق نے سابق وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کشمیر سے متعلق ٹرمپ سے اپنے وعدے کو پورا کیا، عمران خان کی ریاست مخالف گفتگو پر ان کے خلاف سپریم کورٹ میں کیس لے کرجائیں گے۔


واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ سے متعلق ایک اور اسکینڈل منظر عام پر آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پہلے سامنے آنے والی معلومات کے علاوہ عمران خان نے مزید 3 گھڑیاں فروخت کیں۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ عمرا ن خان نے اپنی حکومت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گھڑیوں کی قیمتوں کا تخمینہ اصل قیمت سے کم لگوایا اوراس کم قیمت کا صرف 20 فیصد حصہ قومی خزانے میں جمع کروایا تھا۔
 

Muskerahat

Chief Minister (5k+ posts)
اب یہ پھنس گئے . ڈالنے دو ان کو ریفرنس پھر سپریم کورٹ سن پچاسی سے شروع کرے کس کس نے اور کتنے میں توشہ خانہ میں ہاتھ صاف کیا ہے . اب یہ دونو نونی مافیا اور زرداری مافیا کا حساب ہو گا .عمران خان نے کوئی غلط کام نہیں کیا اس نے قیمت بڑھا کر قانون کے اندر رہ کر خرید کی .
 

khan_11

Minister (2k+ posts)
بڑی اچھی بات ہے کہ توشہ خانہ کی بندر بانٹ کا حساب ہو عمران خان نے تو پچاس فیصد مالیت جمع کروا کر تحفے نکلوائے ورنہ اس سے پہلے یوسف رضا اور نواز شریف نے تو اپنے لیئے اور اپنے دوست احباب کو بھی بغیر کچھ فیصد ادا کیے گفٹ کرتے رہے جن میں قیمتی گاڑیاں قالین گھڑیاں اور لا تعداد پینٹگز شامل ان سب کا احساب ہونا چائیے
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
So what???
This is Qudrat's plan to trap you guys thru your own foolishness.
Stay tuned, these people has once again shot in their own foot.
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
توشہ خانہ سے گھڑیاں خرید کے انہیں ببیچنا کوئی کیس ہی نہیں بنتا۔۔۔ راجہ رینٹل جیسا چور اور قاتل ریفرنس بھیجتا رہے اس سے کیا فرق پڑتا ہے۔۔؟