اسپیکر کے کام میں کیسے مداخلت کریں؟ پی ٹی آئی اسمبلی واپس جائے: سپریم کورٹ

supreme-court-imran-khan-back%20to%20assmbly.jpg


سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو اسمبلی میں واپس جانے کا مشورہ دے دیا، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے تحریک انصاف کی ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت کی،سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو مرحلہ وار استعفوں کی منظوری کیخلاف کیس تیار کرنے کا ایک اور موقع دے دیا۔

سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست کی سماعت دروان عدالت نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو اسمبلی میں واپس جانے کا مشورہ دیدیا،عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ سیلاب سے لوگ پریشان ہیں، پی ٹی آئی اسمبلی میں اپناکردار ادا کرے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ معاشی حالات دیکھیں، تحریک انصاف کو اندازہ ہے 123 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے کیا اخراجات ہونگے ؟ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ کروڑوں لوگ اس وقت سیلاب سے بے گھر ہوچکے ہیں، عوام نے ارکان اسمبلی کو پانچ سال کیلئے منتخب کیا ہے۔ پی ٹی آئی پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کرے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ عوام نے ارکان اسمبلی کو پانچ سال کیلئے منتخب کیا ہے، پی ٹی آئی پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کرے،پارلیمان میں کردار ادا کرنا ہی اصل فریضہ ہے۔ کروڑوں لوگ اس وقت سیلاب سے بے گھر ہوچکے ہیں۔

پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے بتایا کہ عمران خان نے سیلاب متاثرین کیلئے ساڑھے 13 ارب روپے جمع کیے،پی ٹی آئی کے ارکان اپنے حلقوں میں سیلاب متاثرین کی مدد کر رہے ہیں۔

چیف جسٹس عمر عطابندیال نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے پاس پینے کا پانی ہے نہ کھانے کو روٹی،بیرون ملک سے لوگ متاثرین کی مدد کیلئے آ رہے ہیں۔ ملکی کی معاشی حالت بھی دیکھیں،پی ٹی آئی کو اندازہ ہے 123 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے کیا اخراجات ہونگے؟

جسٹس اطہر من اللہ نے گہرائی سے قانون کا جائزہ لیکر فیصلہ دیا ہے۔ اسپیکر کا اپنا طریقہ کار ہے ہم کیسے مداخلت کر سکتے ہیں،ہر ادارے کی اپنی صلاحیت ہوتی ہے، عام انتخابات کیلئے پورا نظام ہوتا ہے، ضمنی انتخابات میں ٹرن آئوٹ بھی کم ہوتا ہے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ اسپیکر کے کام میں اس قسم کی مداخلت عدالت کیلئے کافی مشکل کام ہے۔ ہائیکورٹ کے حکم میں واضح کہا گیا ہے کہ اسپیکر کے مرحلہ وار استعفوں کی منظوری کی قانونی حیثیت ہے۔ بظاہر اسپیکر کے اختیار میں مداخلت سے آرٹیکل 69 متاثر ہو سکتا ہے،عدالت کو مطمئن کریں کہ ہائیکورٹ کے حکم میں کیا کمی ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔
 

Visionartist

Chief Minister (5k+ posts)
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ معاشی حالات دیکھیں، تحریک انصاف کو اندازہ ہے 123 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے کیا اخراجات ہونگے ؟ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ کروڑوں لوگ اس وقت سیلاب سے بے گھر ہوچکے ہیں، عوام نے ارکان اسمبلی کو پانچ سال کیلئے منتخب کیا ہے۔ پی ٹی آئی پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کرے۔
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
قاسم سوری کے وقت مداخلت نہیں تھی؟
اوہ اچھا وہ مداخلت نہیں سازش تھی یا اپنے داماد کی پارٹی کی خدمت تھی
 

Saladin A

Minister (2k+ posts)
This highly controversial and partisan statement of CJP of SC Justice Bandial is one of the reasons that Pakistani courts and judges are globally called, "Bitches of the riches." Why did he interfere with the PTI's Speaker, Qasim Suri's ruling and declared it unconstitutional and toppled ex-PM Imran Khan's government on 9 April 2022 and installed the PDM government of Pakistan's most notorious convicts, embezzlers, money launderers and ruthless looters of hundreds of trillions of rupees from state coffers?

Justice Bandial will be remembered and condemned in Pakistan's history as an accomplice in installing traitors, choors, dakoos and ruthless mafia dons to rule Pakistan.