اس طرح دیکھنا بہت تکلیف دہ ہے:شہبازگل مبینہ تشدد،فنکار بھی بول اٹھے

gill-shehbaz-zamina-pirzada.jpg


چیئرمین تحریک انصاف کے چیف آف اسٹاف شہبازگل کی گرفتاری کے بعد ان کے ساتھ اسلا آباد پولیس کی بدسلوکی پر نہ صرف عام شہری بلکہ فنکار بھی بول اٹھے ہیں اور حکومتی بے حسی پر کھل کر تنقید کی ہے۔

گلوکار علی ظفر نے شہبازگل سے متعلق لکھا کہ "شہباز گل کو اس طرح کرب میں دیکھنا بہت تکلیف دہ ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے ان کے اہلخانہ اور خود شہبازگل جلد اس صدمے اور مشکل وقت سے نکل جائیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1560827545917960192
علی ظفر نے ان کی جلد اور مکمل صحتیابی کیلئے بھی دعا کی۔

اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کہا ہے کہ استھما ایک سانس کی بیماری ہے جو جان لیوا بھی ہو سکتی ہے اگر فوراً آکسیجن نہ ملے تو۔

https://twitter.com/x/status/1560605928663252992
ایک اور ٹوئٹ کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ شہباز گل پر تشدد بالکل بھی قابل قبول نہیں ہے۔

اداکارہ نے شہبازگل کے ساتھ پولیس نے ناروا سلوک پر کہا کہ پولیس گردی کسی کے ساتھ بھی منظور نہیں چاہے عوام ہو یا اپوزیشن، انہوں نے خبردار کیا کہ مشکلات میں گھرے پاکستانی عوام انارکی نہیں چاہتے، اس جانب مت دھکیلیں نقصان سب کا ہوگا۔