اس عمر میں بلیک میلر موڈ سے باہر آ جائیں: زلفی بخاری کا رؤف کلاسرا کو جواب

zulfi-khan-rauf-kalsara-trump.jpg


عمران خان کے بطور وزیراعظم پاکستان امریکا کے دورے پر سینئر صحافی و تجزیہ کار رؤف کلاسرا کی جانب سے تبصرہ کیا گیا جس میں تنقید کی گئی۔

رؤف کلاسرا کی تنقید پر سابق معاون خصوصی زلفی بخاری میدان میں آ گئے اور رؤف کلاسرا کو کرارا جواب دیا۔

تفصیلات کے مطابق رؤف کلاسرا نے دنیا نیوز کی ایک خبر کا سکرین شاٹ شیئر کیا جس میں عمران خان کا بیان موجود ہے کہ امریکا کے دورے کے دوران انہیں سب سے زیادہ پروٹوکول دیا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1558755176017965057
اس خبر پر رؤف کلاسرا نے لکھا کہ ایسے دوروں میں لنچ/بڑا پروٹوکول مفت نہیں ہوتا۔ ایوب خان کو امریکہ دورے میں پروٹوکول دیا گیا کیونکہ پشاور/چٹا گانگ جاسوسی اڈے درکار تھے۔ ٹرمپ نے پروٹوکول دیا تو ایک وجہ افغانستان تو دوسری وجہ بزنس مین صدر کے داماد کی آنکھ روزویلیٹ ہوٹل پرتھی۔ بے چارے زلفی صاحب نے کوشش بھی بہت کی تھی۔

https://twitter.com/x/status/1558782612268896257
رؤف کلاسرا کے تنقیدی تبصرے پر زلفی بخاری نے کہا کہ ہماری حکومت نے روزویلٹ ہوٹل کا سارا قرضہ اتار کر اسکو پاکستان کا مکمل ملکیتی اثاثہ بنایا اور کورونا وباء میں اسکو گروی ہونے سے بچایا۔ روف کلاسرا صاحب کبھی تو سچ بول دیا کریں،اس عمر میں تو بلیک میلر موڈ سے باہر آجائیں۔
 

stranger

Chief Minister (5k+ posts)
hairat tab hoti hai jab gali muhalay ke level ki siasat per tabsara kerne wala economy per baat kerta hai.... or nahi to banda thori taleem hasil ker let ahai... per punjab ke sahafion ne qasam khai hui hai ke puri umar jahil rehna hai...

ye wo sahafi hain jo paisay de ker akhbar ki dealership khareedtay hain phir motorcycle per PRESS ki number plate laga ker badmashi kerte nazar aatay hain...