اس کا ذمےدار ہوں:پی ٹی آئی رہنما کاخودکش حملے کےبیان پر وزیرداخلہ کا ردعمل

rana-sanaa-ullah-on-niazi-ata-kd.jpg


وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عطااللہ ایڈووکیٹ کی جانب سے خودکش حملے کی دھمکی پر جواب دے دیا اور کہا کہ اگر ان میں سے کوئی ایسا کر گیا تو میں اس کا ذمے دار ہوں۔

نجی چینل جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ جو دھمکیاں دے رہے ہیں، اگران میں سے کوئی خودکش حملہ کرے گا تو میں ذمے دار ہوں۔ اگر ہم چاہیں تو پی ٹی آئی کے پندرہ بندوں پر پانچ پانچ کلوہیروئن کا کیس ڈال کر انہیں گرفتار کرا دیں مگر ہم کوئی ایسا گھٹیا کام نہیں کریں گے۔


یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عطا اللہ ایڈووکیٹ کی جانب سے ایک ویڈیو بیان جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا کہ اگر عمران خان کو کچھ ہوا تو میں خودکش حملہ کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ عمران خان کےایک بال کو بھی نقصان ہوا تو ملک چلانے والے سن لیں آپ رہیں گے نا آپ کے بچے۔ اگر عمران خان کو کچھ ہوا تو میں خودکش حملہ کروں گا، اس طرح اور بھی ہزاروں خودکش حملہ آور تیار ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپ کیا سمجھتے ہیں کہ آپ کے ان ہتکھنڈوں کی وجہ سے پی ٹی آئی کے ورکرز ڈر جائیں گے تو یہ آپ کی بھول ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر حکومت نے عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی پورے پاکستان سے سخت ردعمل آئے گا۔

https://twitter.com/x/status/1533805681073180674
جب کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ واضح کر چکے ہیں کہ عدالتی ضمانت ختم ہوتے ہی عمران خان کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار ہی انہیں گرفتار کر لیں گے۔
 

hello

Chief Minister (5k+ posts)
کہا جا رہا ہندوستان سے نونی لیک سے رابطے کیے جارہے ہیں کہ آپ نے کچھ نہ ڈال کر عمران خان کو اندر تو کرنا ہے اور کوئی بونگی مارنے کے بجائے سدھو موسے والا کا قتل اس پر ڈال دے اس میں ہمارا بھی بھلا ہو جائے گا لہذا نونی لیک اس پر غور کر رہی ہے
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
اعلانیہ اپنی حکت عملی بتا رہا ہے ۔ان کے دور حکومت کے کسی کیس کی پہلے سے جئی تئی پھر گئی ہے