سردار زبیر
پاکستان کے حالات بہترین نہیں تو کم از کم بہتر ضرور چل رہے تھے کہ نائن ایلون کا واقعہ ہو گیا اور جنرل مشرف نے پاکستان کا رخ ایک ایسی طرف موڑ دیا جہاں سے واقعی ہم پتھر کے زمانے میں چلے گئے ہم امریکا کی جنگ میں بلا وجہ کود پڑے اور پھر ہم نے ٨٣٠٠٠ جانوں کی قربانی بھی دی اور 150 ارب ڈالر کا نقصان بھی کیا.اس طرح پاکستان محاشی لحاظ سے پیچھے چلا گیا، انفراسٹرکچر تباہ ہو گیا ، اسکول، ہسپتال تباہ ہو گئے اور لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے. پاکستان ایک ناکام ریاست کے طور پر جانا جانے لگا، بیرونی سرمایاکاری نہ ہونے کے برابر ہو گئی، حتہ کے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بھی ختم ہو گئی. جرنل مشرف کی حکومت ختم ہونے تک پاکستان میں دہشت گردی اس حد تک بڑ چکی تھی کے لوگ عوامی اجتمات میں جانے سے ڈرتے تھے. جگہ جگہ پولیس اور آرمی کی چیک پوسٹس تھی اور ایک اجیبوغریب وحشت کا عالم رہتا تھا. زرداری حکومت سے لے کر آج تک پھر جو بھی ہوا اسکے پیچھے واقعی وردی ہے. پاکستان آرمی نے جس دلیری کے ساتھ اس جنگ کو اپنے منطقی انجام تک پنچایا اسکی مثال تاریخ میں نہیں ملتی.
آرمی اس ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پہلے دن سے ہی برسرے پیکار تھی مگر پھر آرمی پبلک اسکول پر حملہ ہو گیا جس میں ہمارے سینکڑوں بچے شہید ہو گئے. جرنل راحیل شریف نے آرمی پبلک اسکول پر حملے کے بعد ایک بہترین منصوبہ بندی کے ساتھ اس جنگ کو لڑنے کا فیصلہ کیا اور اس طرح اس خاکی وردی والوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیئے. اور پھر ایک بار پاکستان کو وہیں لا کھڑا کیا جہاں پاکستان پہلے موجود تھا. سوات میں فوج امن واپس لے آئ، دیر میں امن ہو گیا ، لوگ سوات کلام سیر کے لیئے جانے لگے، سوات کا ٹورازم پھر انڈسٹری بن گیا.
جنوبی وزیرستان شمالی وزیرستان میں امن لوٹ آیا ، مارکیٹس بنی، کیڈٹ کالج، اسکول بنے اور اس طرح آرمی نے ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا. پشاور جہاں کے لوگ اسلام آباد یا دوسرے شہروں کو منتقل ہو گئے تھے واپس آنے لگے اور سونے پے سو ہاگا کے پی کے میں عمران خان کی حکومت آ گئی جس نے حقیقی تبدلی اور رفاہ عامہ کے کاموں کے بے پناہ کام کیے. پھر دیکھتے ہی دیکھتے آرمی نے جنوبی وزیرستان اور شمالی وزیرستان میں کرکٹ گراؤنڈ تک بنا ڈالے نیشنل پلیئرز نے کرکٹ اکڈمیز بنا دیں. ایک وقت تھا جب پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر درجنوں دھماکے ہوتے تھے، روز کئی بچے یتیم ہوتے تو کہیں درجنوں مائیں بیوہ ہوتی، کوئی ایسا دن نہ گزرتا تھا جب بوڑھا باپ اپنے بیٹے کی لاش نہ اٹھا رہا ہوتا، کراچی جسے شہر میں خوف وہراس کا یہ عالم تھا کے لوگ اپنے ساتھ موبائل تک لے کے نہیں نکلتے تھے ، پھر یوں ہوا کے تین سال پہلے عید کے ایک روز قبل کراچی کے لوگوں نے اربوں کی خریداری کر ڈالی
پاکستان آرمی نے 2002 میں آپریشن شروع کیے جس میں مسلح دہشتگردوں کے خلاف اعلان جہاد تھا ، پھر اسی طرز کے آپریشنز کیے. یاد رہے کچھ آپریشنز جرنل مشرف کے دور میں ہی سٹارٹ ہو گئے تھے مگر 2013 میں آپریشن ضربِ عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی. پوری دنیا نے پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف کامیابی کو تسلیم کیا . آج پاکستان میں مکمل امن ہے، ناکے تک ختم ہو گئے ہیں، انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونے لگی ہے، بیرونی سرمایا کاری میں اضافہ ہو رہا ہے ، اور پاکستان ترقی اور خوشالی کی طرف گامزن ہے . آج اس ایٹمی اور روشن پاکستان کے پیچھے واقعی وردی ہے جو ملک دشمن عناصر کو ایک آنکھ نہیں بہا رہی . ہماری دعا ہے کے اس ترقی کرتے پاکستان کے پیچھے ہمشہ وردی رہے