اعلی سرکاری افسران کو بلیک میل کرنے والی یوٹیوبر لڑکی گرفتار

13blchina.jpg

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) نے اعلی سرکاری افسران کو بلیک میل کرنے والی لڑکی کو گرفتار کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے نے لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں کارروائی کی اور اعلی افسران کو مبینہ طور پر بلیک میل کرنے والی یوٹیوبر حنا محمود نامی لڑکی کو گرفتار کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو حنا محمود کے خلاف متعدد افسران کی جانب سے شکایات درج کروائی گئی تھیں جس میں موقف اپنایا گیا ہےکہ مذکورہ لڑکی اعلی افسران کو بلیک میل کرنے اور ہراساں کرنے کی کوشش کررہی ہے۔


ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے شکایات موصول ہونے کے بعد نواب ٹاؤن میں لڑکی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کرلیا ہے۔

سائبر کرائم ونگ کے مطابق لڑکی کو گرفتار کرکے اس کا موبائل فون ضبط کرلیا گیا ہے جس میں سے ان افسران کی نازیبا اور غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز بھی برآمد کی گئی ہیں، سائبر کرائم ونگ نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
 

Champion 01

Chief Minister (5k+ posts)
لو بھائیو دیکھ لو، پھر لاہور۔
اللہ پنجاب پر اور خاص طور پر لاہور پر رحم فرماۓ۔