افغانستان کی دھمکیاں؟ پی آئی اے نے کابل فلائٹ آپریشن معطل کر دیا

PIA.jpg


پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے طالبان حکومت کے غیر مناسب رویے کے باعث کابل کے لیے فضائی آپریشن معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ائیر لائن نے کابل کے لیے فلائیٹ آپریشن غیر معینہ مدت کے لئے بند کرنے کا اعلان کر دیا، ترجمان پی آئی اے کے مطابق کابل آپریشن اگلے احکامات تک معطل رہے گا، آپریشن افغان حکام کے غیر مناسب رویے کی وجہ سے بند کیا گیا ہے، کابل میں غیرملکی فضائی آپریشن کیلئے غیر موزوں حالات بھی فیصلے کی وجہ ہیں۔


پی آئی اے کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ قومی ائیر لائن کے بغیر انشورنس طیارے کابل نہیں جائیں گے، پی آئی اے واحد بین الاقوامی ائرلائن تھی جس نے افغانستان کے بگڑتے ہوئے حالات کے باوجود اپنے کپتان اور عملے کی جان خطرے میں ڈال کر کابل کے لیے فضائی آپریشن جاری رکھا، 3 ہزار کے قریب افراد کا انخلا کیا گیا جن میں اقوام متحدہ، عالمی بینک، آئی ایم ایف سمیت دیگر عالمی اداروں اور عالمی میڈیا کے اداروں کے صحافی شامل ہیں۔

دوسری جانب افغان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ائیر لائنز ٹکٹ کی قیمتیں 15 اگست 2021 سے پہلے والے ریٹ پر رکھیں، بصورت دیگر ان کا آپریشن بند کر دیا جائے گا۔

https://twitter.com/x/status/1448581202953244676
افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ اشرف غنی حکومت میں ائیر ٹکٹ کی قیمت 200 سے 300 ڈالر تھی جبکہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد قیمت 2 ہزار ڈالر تک جا پہنچی ہے۔ واضح رہے کہ قومی ائیرلائن نے افغان طالبان حکام کی جانب سے فلائٹ آپریشن میں مداخلت اور افغان سول ایوی ایشن کے عدم تعاون کے سبب فلائیٹ آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 

HSiddiqui

Chief Minister (5k+ posts)
A great decision was taken by PIA, when and if they start operation again, PIA must make some agreement and assure them if they breached the contract they will be fined. Let them feel that it is not their right, it is a privilege provided to them by the Government of Pakistan and that can be taken away any time Pakistan wants.
 

Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
Good. Charge them entry and exit fees in dollars at the land borders as well. Brothers my foot
 

such786

Senator (1k+ posts)
This is not good decision because it could cause of building relation and storing peace process between afganistan and pakistan. Foreigne such as India and Iran wants to destabilized the peace in afganistan. And the fair extremely high which is ethically unacceptable. IK should look into this matter sincerely.