افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کیس میں اہم پیشرفت، دو ملزمان گرفتار

gorgias

Chief Minister (5k+ posts)
اگرچہ سفارت کاروں کی حفاظت کی ذمہ داری پاکستان کی ہے لیکن سفارتکاروں پر بھی کچھ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ پتا نہیں ان افغان سفارت کاروں کو اس کے بارے میں کچھ معلوم بھی ہے یا نہیں۔
کچھ عرصہ قبل پشاور کے ایک مقامی کالج میں یومِ ثقافت منایا گیا تھا۔ اس پروگرام میں افغان کونسل بغیر کسی کو اطلاع دیے پہنچ گئے اور انتظامیہ سے اپنا تعارف کروا کر سٹالوں پر گھومتے رہے۔ انتظامیہ کے ایک دو ارکان بھی ان کے ساتھ پھرتے رہے۔

بعد میں سیکورٹی اداروں نے کالج سے اس دورے کے بارے میں پوچھا۔ سفارت کار کو تو استثنا حاصل تھا لیکن کالج انتظامیہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔