افغان طالبان نے ان عناصر کو روکا ہوا ہے،حالات2014سےبھی خراب ہوسکتے ہیں:صافی

saleem-safi-peshawer.jpg


داعش اور ٹی ٹی پی پاکستان کیلئے بڑا خطرہ ہے،سلیم صافی

پشاور دھماکے پر ہر آنکھ اشکبار ہے، دہشت گردی کے اس واقعے کی تحقیقات جاری ہے، سانحے پر جیونیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ میں سینیر تجزیہ کار سلیم صافی سے گفتگو کی گئی، میزبان شاہزیب خانزادہ نے سوال کیا کہ تحقیقات جاری ہیں،وزیرداخلہ نے اسے سازش قرار دیا ہے، آپ کا کیا خیال ہے۔

سلیم صافی نے جواب دیا کہ مغربی بارڈر پر دو طرح کے عناصر ہیں ، ٹی ٹی پی اور داعش، انہیں افغان طالبان روک رہے ہیں ،پاکستان میں کاروائی نہیں کرنے دے رہے اگر انہیں پاکستان کی طرف چھوڑا گیا تو پاکستان میں دہشت گردی کے حالات 2014 سےبھی خراب ہو سکتے ہیں۔


سلیم صافی نے بتایا کہ ٹی ٹی پی چھوٹی چھوٹی کارروائیاں کررہی ہے، روزانہ خیبرپختونخوا میں ٹی ٹی پی کی جانب سے سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا جاتا ہے،ٹی ٹی پی نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں کو ڈیویژنز کو اپنے صوبے بناکر ان کیلئے منتظمین اور امرا کا تقرر بھی کردیا ہے۔

سینیر تجزیہ کار نے داعش کے حوالے سے بتایا کہ تو افغانستان میں داعش کا کنٹرول تھا لیکن افغان طالبان بھی ان کے جیسے ہی ہیں تو ان کو کارروائیاں کرنے نہیں دے رہے، افغان طالبان نے داعش کیلئے جگہ بہت کم چھوڑی ہے،داعش کی مستقبل میں جتنی کارروائیاں ہونگی وہ پاکستان میں ہونگی۔

سلیم صافی نے خدشہ ظاہر کیا کہ داعش نے اب تک پشاور دھماکے کی ذمہ داری تو قبول نہیں کی لیکن لگتا ہے کہ دھماکا داعش نے ہی کیا ہے، ٹی ٹی پی بھی پاکستان کیلئے خطرہ ہے، اور بدقسمتی سے ہماری حکومت کے پاس دونوں تنظمیوں سے نمٹنے کیلئے کوئی موثر اقدام نہیں کیا۔

میزبان کی جانب سے خیبرپختونخوا کے عوام کو بھتے کی پرچیاں دوبارہ ملنے لگی ہیں، جس پر سلیم صافی نے جواب دیا کہ شاید ہی کوئی صاحب سرور شخص ہو جس کو بھتے کی پرچی نہ ملی ہو۔

سلیم صافی نے واضح کیا کہ پاکستان میں یہ کہا جارہا تھا کہ ٹی ٹی اے اور ٹی ٹی پی کا آپس میں تعلق نہیں، ٹی ٹی پی بری اور ٹی ٹی اے اچھی ہے،آج ان لوگوں سے کوئی نہیں پوچھ رہا آج بھی دفاعی تجزیہ کار بنے قوم کو گمراہ کررہے ہیں،ٹی ٹی پی تو ٹی ٹی اے کے ذریعے ہی ڈیل کیا جاسکتا ہے،کیونکہ وہ ان کی ہی بات سنتے ہیں،مرکزی سطح پر ٹی ٹی پی سے کیلئے کوئی پالیسی نہیں ہے مقامی سطح پر ہی ان سے نمٹا جارہاہے۔
 

Qudsi

Minister (2k+ posts)
They wish some sort of Armagadon or war, just to get rid of IK. they have been hoping for some God Forbid natural disster or war since last 2 years. Najam Sethi talat safi etc has wished for it many times.