افغان فضائی حدود میں امریکی ڈرونز کی پروازیں،طالبان کا ردعمل آ گیا

15.jpg

افغانستان کی طالبان حکومت نے امریکہ سے ملک کی فضائی حدود میں ڈرونز کی پیٹرولنگ روکنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی نئی عبوری حکومت نے فضائی حدود میں امریکی ڈرونز طیاروں کی پیٹرولنگ پر اپنا ردعمل پیش کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس معاملے پر ردعمل ترجمان طالبان و افغانستان کے نائب وزیراطلاعات ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں دیا گیا ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی ڈرونز طیارے افغانستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کررہے ہیں، امریکہ فضائی حدود کی خلاف ورزی کرکے بین الاقوامی قوانین اور امارات الاسلامی افغانستان سے کیے گئے وعدوں کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1442870829843304452
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عالمی قونین کے مطابق تمام ممالک ریاست اپنی فضائی و علاقائی حدود کی خودمختاری کی واحد مالک ہیں، اسی طرح امارات اسلامی افغانستان کی زمین و فضائی حدود کی واحد مالک ہے۔

افغان حکومت نے امریکہ سے ڈرونز طیاروں کی پیٹرولنگ روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکا کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی روکنا ہوگی اور منفی تنائج روکنے کیلئے عالمی وعدوں و قونین پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔