افواج پاکستان کا تمسخر اڑانے پر عدالت میں کیس چلے گا، ترمیمی بل منظور

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
اس خبر کا اخباری لنک کدھر ہے ؟
اس خبر کو جیو کے علاوہ دوسرے کسی اخبار میں جگہ کیوں نہیں ملی
اس خبر کا چرچا پہلے بھی ہو چکا ہے
آرمی چیف نے خود مثبت تنقید کو سراہا تھا
اس خبر کی مزید تحقیق کر لیں
September 16, 2020

Govt moves amendment bill in NA: Ridiculing armed forces, personnel to be a crime (thenews.com.pk)
 

Ahmed Jawad

MPA (400+ posts)

افواج پاکستان کا تمسخر اڑانے پر عدالت میں کیس چلے گا، قائمہ کمیٹی سے ترمیمی بل منظور
اعزاز سید

07 اپریل ، 2021


قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے مسلح افواج اور ان کے اہلکاروں پر تنقید کرنے والوں کے خلاف 2 سال کی قید اور 5 لاکھ تک کے جرمانے کی مجوزہ سزاؤں کے قانون کی منظوری دے دی۔

راجا خرم شہزاد نواز کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس ہوا جس میں حکومتی رکن قومی اسمبلی امجد علی خان کی طرف سے پیش کردہ کرمنل لاء ترمیمی بل زیرغور آیا۔

کمیٹی اجلاس میں پیپلزپارٹی کے رکن آغا رفیع اللہ، مسلم لیگ ن کی مریم اورنگزیب اور ندیم عباس نے بل کی مخالفت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ بل ملک میں آزادی اظہار کے خلاف استعمال ہوگا، بل کے بارے میں خیبرپختونخوا حکومت مخالفت میں ووٹ دے چکی ہے، تین صوبوں نے ابھی تک رائے نہیں دی، یہ بل خود ہمارے اداروں کے خلاف ہے، ہم اپنے اداروں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں تاہم نیک نیتی سے تنقید کو غلط نہیں کہنا چاہیے، مقدس گائے کیوں بنا رہے ہیں؟

اجلاس میں ووٹنگ کرانے پر 5، 5 ووٹ برابر ہوئے تو چیئرمین کمیٹی خرم نواز نے حکومتی رکن امجد علی خان کے مجوزہ بل کے حق میں ووٹ ڈال دیا اور بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پی ٹی آئی کے رکن امجد علی خان کے پرائیویٹ بل کی کثرت رائے سے منظوری دے دی۔

بل کے تحت مسلح افواج اور ان کے اہلکار جان بوجھ کر کی جانے والی کسی بھی تضحیک، توہین اور بدنامی سے مبرا ہوں گے، ایسا کرنے والے شخص کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 500 اے کے تحت کارروئی ہوگی اور 2 سال تک کی سزا، 5 لاکھ تک کا جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جاسکیں گی۔

قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سول عدالت میں کیس چلے گا۔​


Bubber Shair
Rajarawal111
Awan S
It is false, everything is run by department of agriculture , not army