اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں پاکستانی معیشت میں بہتری کے اشارے دیدئیے

awam111.jpg

عالمی بینک کے بعد اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں پاکستانی معیشت میں بہتری کے اشارے دیدیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ نے عالمی اقتصادی صورتحال سے متعلق ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ2021 میں پاکستانی معیشت میں 4اعشاریہ5 فیصد کی شرح سے بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق سال 2022 میں جی ڈی پی کی شرح میں ممکنہ اضافہ3اعشاریہ 9 فیصد رہنے کی توقع ہے، پاکستانی معیشت کی بہتری میں بیرون ملک سے ریکارڈ ترسیلات ز ر و مالی مدد اور نجی طلب میں اضافے کی وجہ سے آئی۔

رپورٹ کے مطابق کورونا بحران کی وجہ سے جی 20 ممالک کی جانب سے قرض معطل کے فیصلے سے پاکستان کو صرف 20 فیصد سےبھی کم ریلیف ملا، پاکستان جیسے ملک کو اس سے زیادہ ریلیف ملنا چاہیے تھا، پاکستان معیشت کیلئے کثیر الجہتی مدد کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ چند روز پہلےورلڈ بینک نے گلوبل اکنامک پروسپیکٹس رپورٹ 2022 جاری کی تھی جس میں پاکستان میں مثبت معاشی ترقی کا اعتراف کیا تھا ۔

ورلڈ بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ رواں مالی سال میں پاکستان کی معیشت 3اعشاریہ 4 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی جبکہ مالی سال 2022-2023 میں سٹرکچرل اصلاحات ، ایکسپورٹس میں اضافے اور پاور سیکٹر کی مالی حالت کی بہتری جیسے عوام کے بعد یہ شرح 4 فیصد تک پہنچ جائے گی۔
 

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
ہاہاہا ...خاقان پتلون عباسی نے کہا ہے ہم کافروں کی رپورٹوں کو بلکل بھی نہیں مانتے... یہ بازیگر
ہم مسلمانوں کو سرا سر دھوکہ دیتے ہیں….ہمارے اپنے ادارے کہ رہے ہیں کہ عمران خان نے تو پاکستانی
معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ہے….اتنا بڑا سوراخ کہ اگر نواز شریف بھی واپس آ جائے تو بند نہیں کر سکتا…
یہ بیڑا تو اب ڈوبا کہ کب ڈوبا. ?
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Good going. The economic woes will ease after the industrial zones starts manufacturing goods both for local and international consumption. Increase in exports and increase in tax collection which will hit 6 trillion rupees and possible 7 trillion rupees next year will mean Pakistan will be able to have a sustainable growth in the coming years.