القاعدہ امریکا پر جلد حملہ کر سکتا ہے، امریکی حکام نے آگاہ کر دیا

TL_US_War_Afghanistan.jpg


القاعدہ امریکا پر جلد حملہ کر سکتا ہے،امریکی ڈائریکٹر ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی

القاعدہ کی افغانستان میں موجودگی ایک سے دو سال کے اندر امریکا کے لیے خطرہ بن سکتی ہے،سی آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیوڈ کوہن نے خدشہ ظاہر کردیا،کہا افغانستان میں دہشتگردوں کو مانیٹر کرنے کی صلاحیت کم ہوگئی ہے،القاعدہ کی افغانستان میں ممکنہ نقل و حرکت کے کچھ اشارے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا تمام ترصورتحال بہت گہری نظر رکھے گا،القاعدہ جلد امریکا پر ایک حملہ کریگی،سیکورٹی سمٹ سے خطاب میں امریکی ڈائریکٹر ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کا مزید کہنا تھا کہ القاعدہ کو حملے کی صلاحیت بڑھانے میں ایک سے دو سال کا وقت درکار ہے، جبکہ آئندہ چند سالوں میں القاعدہ کے علاوہ داعش بھی حملے کرسکتی ہے۔

سی آئی اے ڈائریکٹر سے قبل امریکی ڈائریکٹر ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی اسکاٹ بیریئر نے بھی القاعدہ کی جانب سے امریکا پر ایک حملے کا خطرہ ظاہر کیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ القاعدہ افغانستان میں اپنا اثر رسوخ بحال کرکے ایک سے دو سال میں حملہ کرسکتی ہے، خفیہ سروسز القاعدہ کی افغانستان میں ممکنہ منتقلی پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ امریکا طالبان پر عائد موجودہ پابندیوں کو نہیں ہٹائے گا، لیکن مشکل کا شکار افغان شہریوں کے لیے انسانی بنیادوں پر امداد یقینی بنائے گا،اقوام متحدہ کے اداروں اور غیر سرکاری تنظیموں کی مدد سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغان عوام کی امداد جاری رکھی جائے گی۔

 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

کُتے کی دُم ٢٠ سال پھونکنی میں پڑی رہی لیکن جب نکالی سالی پھر بھی ٹیڑھی کی ٹیڑھی ہی رہی

٢٠ سال تک اگلوں نے انہیں غلیلوں اور چھرّے والی بنووقوں سے پھینٹا لگایا ہے لیکن ٢ ہفتے بعد ہی پھر اگلے ٢٠ سال تک پھینٹی کھانے کے لیے کھجلی ہونا شروع ہو گئی ہے