الوداع عمران خان ، ویلکم شہباز شریف، کامران خان کا ویڈیو پیغام

13kamrankhanshahbazkhan.jpg

سینئر تجزیہ کار اور اینکر پرسن کامران خان نے ملک کی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو خدا حافظ کہہ دیا، اور ساتھ ہی میں مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کو خوش آمدید کا پیغام دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اینکر پرسن کامران خان نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں طنزیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ الوداع عمران خان الوداع، ویلکم شہباز شریف ویلکم، چڑھ جا بیٹا سولی پر رام بھلی کرے گا۔

https://twitter.com/x/status/1509851000445693955
ان کا کہنا تھا کہ دیکھیں نواز، زرداری اور فضل الرحمن سرکار کتنی جلد پیٹرول، ڈیزل بجلی اور خوردنی اشیا قیمتیں کم کرتی ہے، کب آئی ایم ایف بستر گول کرتی ہے، نئی آنے والی مخلوط حکومت کس طرح کیسے ان کے بقول پاکستان دشمن آئی ایم ایف پروگرام سے جان چھڑاتی ہے، ان کو دن میں تاریں دکھیں گے۔

کامران خان نے کہا کہ ایک اور منتخب وزیراعظم کے اقتدار کا سورج قبل از وقت ڈوب رہا ہے۔ 42 ماہ پرانی عمران خان حکومت کا اختتام آئندہ 48 گھنٹوں میں متوقع ہے۔ اس کے ساتھ ہی نواز، زرداری اور فضل الرحمان مخلوط حکومت کا سورج نکلے گا۔ شہباز شریف نئے وزیراعظم پاکستان ہونگے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئی حکومت کے وزیراعظم شہباز شریف اور کئی کابینہ وزرا، مخلوط حکومت کے سرپرست نواز شریف، آصف زرداری، مریم نواز یا تو متعدد کرپشن کیسز میں ملوث ہیں اور یا سزا یافتہ ہیں۔ سب سے بڑا اور بنیادی سوال یہ ہے کہ کیا نئی حکومت ان تمام بڑوں کے مقدمات ازخود دفن کر دے گی، نیب کو سپرد خاک کر دے گی یا معمول کی کارروائی جاری رہے گی؟

انہوں نے کہا کہ یہ بات طے ہے کہ یہی نواز اور زرداری حکومت کا پہلا تنازع ہوگا۔ میرا خدشہ ہے کہ نواز، زرداری اور فضل الرحمان حکومت کو دن میں تارے نظر آ جائیں گے۔ کیونکہ یہ مخلوط حکومت مہنگائی کو ختم کرنے کے وعدوں پر اقتدار میں آ رہی ہے۔ اپوزیشن کہتی ہے کہ مہنگائی کا تنہا ذمہ دار عمران خان تھا۔ عوام دیکھیں گے کہ اپوزیشن کتنی جلد پیٹرول، ڈیزل اور خوردنی اشیاء وغیرہ کی قیمتیں کم کرتی ہے۔ گھروں اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کتنی کمی آتی ہے۔

کامران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ معاشی ماہرین دیکھنا چاہتے ہیں کہ عمران خان کو اقتدار سے نکال کر آنے والی یہ حکومت کیسے ان کے بقول پاکستان مخالف آئی ایم ایف سے جان چھڑاتی ہے۔ وہ یہ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ کیا کبھی پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ماہرین سر جوڑ کے بیٹھیں گے کہ پاکستان کا نظام کیسے چلائیں گے۔ جس کی آمدن 6 ہزار ارب جبکہ خرچے 12 ہزار ارب سے تجاوز ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو آئندہ چند دنوں میں اقتدار میں آنے کی بے چینی ضرور ہے لیکن کیا اس بات کی عرق ریزی کی گئی ہے کہ کیسے پاکستان کے ذمہ 2700 ارب کے گردشی قرضوں سے نمٹیں گی۔ بلاول بھٹو بتائیں کہ تحریک طالبان پاکستان کی حالیہ جنگ کے اعلان کو روکنے کا ان کے پاس کیا فارمولہ ہے۔ طالبان کیساتھ مذاکرات تو وہ کم وبیش 40 بار وہ مسترد کر چکے ہیں۔ یہ صرف جھلک ہے، ان سوالوں اور ان مسائل کی جو آئندہ حکومت کو درپیش ہونگے۔
 
thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Phir tu jis ne bhi in ke iqtdar m anay ki rah hamwar ki ha..us ne in par Zulam kia ha...Kiyo k anay walay dino m..Ukraine war ki wajah se oil and Gas..wheat ki prices bohat high honay wali hain...
 
concern_paki

Chief Minister (5k+ posts)
Sirf ALLAH hi Pakistan par raham kar sakta hai, in kutton kay aanay kay baad aam aadmi ko roti bhi nahi milnay wali
 
First Strike

Chief Minister (5k+ posts)

چڑھتے سورج کے پجاری ہمیشہ ذلیل و خوار ہوتے ہیں۔ کامران خان بھی رتب خور ٹوکرا ہے
 
wasiqjaved

Chief Minister (5k+ posts)
13kamrankhanshahbazkhan.jpg

سینئر تجزیہ کار اور اینکر پرسن کامران خان نے ملک کی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو خدا حافظ کہہ دیا، اور ساتھ ہی میں مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کو خوش آمدید کا پیغام دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اینکر پرسن کامران خان نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں طنزیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ الوداع عمران خان الوداع، ویلکم شہباز شریف ویلکم، چڑھ جا بیٹا سولی پر رام بھلی کرے گا۔

https://twitter.com/x/status/1509851000445693955
ان کا کہنا تھا کہ دیکھیں نواز، زرداری اور فضل الرحمن سرکار کتنی جلد پیٹرول، ڈیزل بجلی اور خوردنی اشیا قیمتیں کم کرتی ہے، کب آئی ایم ایف بستر گول کرتی ہے، نئی آنے والی مخلوط حکومت کس طرح کیسے ان کے بقول پاکستان دشمن آئی ایم ایف پروگرام سے جان چھڑاتی ہے، ان کو دن میں تاریں دکھیں گے۔

کامران خان نے کہا کہ ایک اور منتخب وزیراعظم کے اقتدار کا سورج قبل از وقت ڈوب رہا ہے۔ 42 ماہ پرانی عمران خان حکومت کا اختتام آئندہ 48 گھنٹوں میں متوقع ہے۔ اس کے ساتھ ہی نواز، زرداری اور فضل الرحمان مخلوط حکومت کا سورج نکلے گا۔ شہباز شریف نئے وزیراعظم پاکستان ہونگے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئی حکومت کے وزیراعظم شہباز شریف اور کئی کابینہ وزرا، مخلوط حکومت کے سرپرست نواز شریف، آصف زرداری، مریم نواز یا تو متعدد کرپشن کیسز میں ملوث ہیں اور یا سزا یافتہ ہیں۔ سب سے بڑا اور بنیادی سوال یہ ہے کہ کیا نئی حکومت ان تمام بڑوں کے مقدمات ازخود دفن کر دے گی، نیب کو سپرد خاک کر دے گی یا معمول کی کارروائی جاری رہے گی؟

انہوں نے کہا کہ یہ بات طے ہے کہ یہی نواز اور زرداری حکومت کا پہلا تنازع ہوگا۔ میرا خدشہ ہے کہ نواز، زرداری اور فضل الرحمان حکومت کو دن میں تارے نظر آ جائیں گے۔ کیونکہ یہ مخلوط حکومت مہنگائی کو ختم کرنے کے وعدوں پر اقتدار میں آ رہی ہے۔ اپوزیشن کہتی ہے کہ مہنگائی کا تنہا ذمہ دار عمران خان تھا۔ عوام دیکھیں گے کہ اپوزیشن کتنی جلد پیٹرول، ڈیزل اور خوردنی اشیاء وغیرہ کی قیمتیں کم کرتی ہے۔ گھروں اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کتنی کمی آتی ہے۔

کامران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ معاشی ماہرین دیکھنا چاہتے ہیں کہ عمران خان کو اقتدار سے نکال کر آنے والی یہ حکومت کیسے ان کے بقول پاکستان مخالف آئی ایم ایف سے جان چھڑاتی ہے۔ وہ یہ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ کیا کبھی پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ماہرین سر جوڑ کے بیٹھیں گے کہ پاکستان کا نظام کیسے چلائیں گے۔ جس کی آمدن 6 ہزار ارب جبکہ خرچے 12 ہزار ارب سے تجاوز ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو آئندہ چند دنوں میں اقتدار میں آنے کی بے چینی ضرور ہے لیکن کیا اس بات کی عرق ریزی کی گئی ہے کہ کیسے پاکستان کے ذمہ 2700 ارب کے گردشی قرضوں سے نمٹیں گی۔ بلاول بھٹو بتائیں کہ تحریک طالبان پاکستان کی حالیہ جنگ کے اعلان کو روکنے کا ان کے پاس کیا فارمولہ ہے۔ طالبان کیساتھ مذاکرات تو وہ کم وبیش 40 بار وہ مسترد کر چکے ہیں۔ یہ صرف جھلک ہے، ان سوالوں اور ان مسائل کی جو آئندہ حکومت کو درپیش ہونگے۔
سب ایکسپوز ہونگے ۔۔۔ ایک ایک کر کے
 
hello

Chief Minister (5k+ posts)
 
kashifraza

MPA (400+ posts)
Ager khudanakhasta yeah aa gaye tao inko kuch b nai karna bus jo CIA banaye gi forgin policy sey lay kar budget tak.. they will be puppets only
 
Imjutt

MPA (400+ posts)
These crooks should never be in govt ... it would be a great disrespect to Pakistani nation. and more if they from a caretaker govt for next elections ; it will be a disaster for PTI and Pakistan in days to come. Remember 35-Punctuners and all kind of meddling they would do in systems to come back in power... may ALLAH KARIM save us and Pakistan from these evil's descendants ... Ameen