الیکشن نہ کرائے گئے تو ملک میں سری لنکا جیسے حالات ہوسکتے ہیں:شیخ رشید

bilawal-bhutto-shk-rasheed-dg.jpg


راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان فوج کی اندر کی سوچوں کی ترجمانی کرتا ہے،چھٹی مرتبہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول کو ایک وزیر مارشل لا کی دھمکی دیتا ہے جو ایک بھونڈا مذاق ہے،ایک ہی حل ہے عبوری حکومت بنائی جائے اور الیکشن کرائے جائیں، الیکشن نہ کرائے گئے تو ملک میں سری لنکا جیسے حالات ہوسکتے ہیں اور حالات خراب ہوئے توکسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا اور جھاڑو پھر جائے گا،ڈالر 200 روپے کا ہونے جا رہا ہے، ملک ڈیفالٹ بھی ہو سکتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ کافی عرصے سے کہہ رہے ہیں، فوج کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں،کچھ روز سے سیاسی لیڈرشپ کے بیانات انتہائی نامناسب ہیں،ابھی ہم نے تفصیلی بیان جاری کیا ہے، ہم بار بار درخواست کر رہے ہیں کہ فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے، ہمارا سیاست میں کوئی عمل دخل نہیں ہے۔

https://twitter.com/x/status/1524982665333641230
نجی ٹی وی سے گفتگو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ آرمی چیف کی تقرری کا طریقہ کار آئین میں وضع کیا گیا ہے، پاکستان کے قانون کے مطابق فوج کو سیاست سے دور رہنے کا حکم ہے، ہم بطور ادارہ کافی عرصے سے برداشت اور تحمل کامظاہرہ کر رہے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ بطور ملک ہمارے سیکیورٹی چیلنجز بہت زیادہ ہیں، افواج مشرقی، مغربی سرحد، شمال میں اندرونی سیکیورٹی کی اہم ذمہ داریاں ادا کر رہی ہیں، ہماری تمام لیڈر شپ کی توجہ ان ذمہ داریوں اور ملک کی حفاظت پر ہے۔
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
رانا ثنا اس کتے شیخ کو پکڑ کر اندر کیوں نہیں کرتا؟
ایک حرامی شیخ ادھر کراچی میں گند ڈال رہا ہے اور ایک یہ ہے
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Noon leak is known to ruin economy not to build it.

On the contrary PTI not only took bold/unpopular decisions but all economic indicators Like Revenue collection, exports, remittances, job creation, GDP etc went into positive as well.

امپورٹڈ_حکومت_نامنظور