الیکشن کمیشن آئینی کردار پر کسی کو جوابدہ نہیں،ترجمان

1ecpjwaddone.jpg

ترجمان الیکشن کمیشن نے واضح طور پر کہہ دیا کہ اپنے آئینی کردار کے لیے کسی کو جوابدہ نہیں، الیکشن کمیشن انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے پوری طرح سرگرم ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے چیئرمین پی ٹی آئی کی تقریر پر رد عمل دے دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سیاسی جماعت نہیں۔

ترجمان نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر انتخابات کے انعقاد میں مصروف رہتے ہیں,دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر نے چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب اور متعلقہ اداروں کوحکم جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ پنجاب میں ضمنی انتخابات کے دوران پر امن ماحول کو یقینی بنایا جائے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کہا گیا کہ اسلحہ برادر اکٹھے کرنے والے امیدوار کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کسی مسٹر ایکس، وائے اور زیڈ کو نہیں جانتے، چیف الیکشن کمشنر کو حمزہ شہباز اور مریم نواز سے چھپ کر ملنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہم اپنا آئینی کردار بلا کسی خوف و خطر ادا کرتے رہیں گے، آپس کے جھگڑوں کو اپنے تک محدود رکھیں کیونکہ ہمارے لیے سب یکساں حیثیت رکھتے ہیں, سیاستدان خود چیف الیکشن کمشنر سے ملنے آتے ہیں، الزام لگانا بہت آسان ہے، لہٰذا کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائیں۔

ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب ضمنی انتخابات کے لیے ڈی آر اوز، آر اوز، مانیٹرنگ ٹیمیں اور صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، پر امن پولنگ کے لئے سکیورٹی اداروں کو اپنا موثر کردار ادا کرنے کو کہا گیا ہے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلا خوف و امتیاز قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1547603192116281344
ترجمان نے واضح کیا کہ اشتعال اور دباؤ میں آئے بغیر اپنا آئینی کردار ادا کرتے رہیں گے، پنجاب کے ضمنی انتخابات میں شفاف الیکشن کو یقینی بنائیں گے۔

الیکشن کمیشن نے سابق وزیر اعظم عمرا ن خان کے الزامات کا نوٹس لے لیا,چیئرمین پیمرا کو خط لکھتے ہوئے عمران خان کی تقاریر کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

الیکشن کمیشن نے بھکر اور لیہ میں عمران خان کی تقریر کا ریکارڈ طلب کیا جبکہ پیمرا سے 8 جولائی کو خوشاب میں سابق وزیر اعظم کی تقریر کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن عمران خان سے الزامات کے شواہد مانگے گا اور وضاحت بھی طلب کرے گا,عمران خان جلسوں سے خطاب میں الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات لگاتے رہے ہیں۔
 

Nebula

Minister (2k+ posts)
When the system against you. Only public power can stand and demolish this system either via vote or on streets.
 

TheNeutral

Politcal Worker (100+ posts)
ECP are a joke, might as well admit they are compromised and favor PDM that way they don't need to go through the trouble of rigging.. Bajwa You sure know how to pick your team treacherous scum.. *