الیکشن کمیشن میں اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے دائر درخواست واپس لے لی گئی

ishaq-dar-case-back-rt.jpg


احتساب عدالت اسلام آباد میں اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت نہیں ہوئی، جج محمد بشیر کے چھٹی پر ہونے کی وجہ سے کیس کی سماعت نہ ہوسکی۔

وزیرداخلہ رانا ثنا نے کہا جب جج صاحب آئیں گے تو ہم بھی اسی روز پیش ہوجائیں گے، اسحاق ڈار نے ممکنہ طور پر آج احتساب عدالت پیش ہونا تھا، وزیرداخلہ رانا ثنااللہ ،دیگر لیگی رہنماء اور آئی جی اسلام آباد عدالت پہنچے تاہم جج محمد بشیر کی چھٹی کے باعث اسحاق ڈار کی پیشی نہ ہوسکی۔

احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری 7 اکتوبر تک معطل کر رکھے ہیں، عدالت نے تحریری حکم میں کہا تھا کہ ملزم خود عدالت میں پیش ہونا چاہتا ہے تو ایک موقع دیا جانا ضروری ہے،عدالت نے تحریری آرڈر میں لکھا کہ اسحاق ڈار کے وارنٹس ان کی عدالت حاضری یقینی بنانے کے لیے ہی تھے۔

نیب نے اسحاق ڈار کے خلاف 8 ستمبر 2017 کو آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس دائرکیا تھا، احتساب عدالت نے 27 ستمبر 2017 کو اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد کی تھی، 11 دسمبر2017 کو بیرون ملک ہونے کی وجہ سے عدالت نے اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

اسحاق ڈار کی احتساب عدالت میں متوقع پیشی کے پیش نظر عدالت کے اطراف سکیورٹی سخت کردی گئی تھی اور جوڈیشل کمپلیکس جانے والے راستےکو خاردار تاریں لگا کر عام ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا۔

دوسری جانب اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے دائر اظہر صدیق کی درخواست پر سماعت ہوئی،ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے سماعت کی،درخواست گزار نے درخواست واپس لینے کی استدعا کی، معاون وکیل نے کہا کہ ہم ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے، جس پر کمیشن نے ہدایت دی کہ آپ تحریری بیان جمع کروا دیں۔

الیکشن کمیشن کے ممبر کے پی نے کہا کہ فیصلہ محفوظ ہوچکا تھا، اسحاق ڈار کی درخواست پر کیس بحال کیا۔ آج آپ آئے ہیں، کل کوئی اور آ جائے گا،درخواست میں اسحاق ڈار کے خلاف ڈیفالٹر ہونے کی بنیاد پر نااہلی کی استدعا کی گئی تھی۔ اسحاق ڈار پر عطا الحق قاسمی کیس میں عائد جرمانہ ادا نہ کرنے کا الزام تھا۔

اسحاق ڈار آج بطورسینیٹرحلف اٹھائیں گے،مارچ 2018 میں ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر سینٹرمنتخب ہوئے تھے ،اسحاق ڈار بیماری کے باعث سینیٹ انتخابات سے قبل ہی لندن روانہ ہوگئے، جس کے بعد سے انہوں نے سینیٹر کا حلف نہیں اٹھایا تھا۔

بدھ کو وفاقی کابینہ اجلاس سے قبل اسحاق ڈار وفاقی وزیر کا حلف اٹھائیں گے،صدر عارف علوی اسحاق ڈارسے حلف لیں گے ،حلف برداری کے بعد وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شرکت بھی کرینگے۔

اسحاق ڈار گزشتہ رات لندن سے اسلام آباد پہنچنے ہیں،اسحاق ڈارنے کہا کہ نوازشریف اور وزیراعظم نے وزیرخزانہ کی ذمہ داریاں دی ہیں، ملک کو معاشی بھنورسے نکالنے کی بھرپورکوشش کرینگے۔
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
جانب اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے دائر اظہر صدیق کی درخواست پر سماعت ہوئی،ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے سماعت کی،درخواست گزار نے درخواست واپس لینے کی استدعا ک

اگر درخواست الیکشن کمیشن کے پاس بھی ہوتی تو کونسا انہوں نے نااھل کرنا تھا؟
 

Sar phra Dewanah

Senator (1k+ posts)

ساقے کے ساتھ اچھا سلوک کریں تاکہ اس کے دیکھا دیکھی بڑا گنجا مجرم بھی جال میں آجائے اور دونوں کو اکٹھا دبوچ لیا جائے . کاش ایسا ہو جائے . مگر عالیہ ، عظمی اور حاجی ؟ کتی چوروں سے ملی ہوئی ہو تو !​