الیکشن کمیشن نے اسٹیٹ بینک سے عمران خان کے گوشواروں کی تفصیلات طلب کر لیں

3ecpkahangoshqaawt.jpg


الیکشن کمیشن نے اسٹیٹ بینک سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگ لیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران خان کا توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف مالی گوشواروں میں ظاہر نہ کرنےکے معاملے پر اسٹیٹ بینک سے عمران کے بینک اکاوئنٹس کی تفصیلات مانگ لیں۔

الیکشن کمیشن نے اسٹیٹ بینک کو عمران خان کے اکاؤنٹس کی تفصیلات کیلئے خط خط لکھ دیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک عمران خان کے بینک اکاوئنٹس کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کرے۔

https://twitter.com/x/status/1577569549381148672
کہا جا رہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی طرف سے تفصیلات ملنے کے بعد جائزہ لیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن اسٹیٹ بینک سے بینک اکاوئنٹس کا جائزہ لینے کے بعد توشہ خانہ ریفرنس پر اپنا محفوظ فیصلہ سنائے گا۔

یاد رہے 19 ستمبر کو الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔