الیکشن کمیشن نے ووٹرلسٹوں میں پی ٹی آئی امیدوار مار ڈالا

4ecpvoterlistdeadpti.jpg

الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹر لسٹوں میں سنگین غلطیاں سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،اے آر وائی نیوز رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کا کراچی سے بلدیاتی امیدوار الیکشن کمیشن کے ریکارڈ میں مردہ قرار دیا گیا۔

کراچی کے علاقے بفرزون کے رہائشی فیصل ریاض نے بتایا کہ بلدیاتی امیدوار کے طور پر کاغذات جمع کرانے گیا تو ووٹر لسٹ میں مردہ قرار پایا گیا، امیدوار فیصل ریاض نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی غلطی کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متاثرہ شہری نے بتایا کہ جنرل کونسلر کے لیے بلدیاتی انتخابات لڑنا چاہتا تھا،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ گزر گئی،ریکارڈ میں ابھی مردہ ہوں۔

اس سے قبل بھی الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر کو مردہ قرار دے چکی تھی،پی ٹی آئی رہنما نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن سے موصول ایس ایم ایس میں فوتگی سے آگاہ کیا۔

ریاض حیدر نے کہا تھا کہ ایسے عمل سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ الیکشن کمیشن کی کیا کارکردگی ہے، سازش کے تحت ووٹر لسٹ میں گڑ بڑ کی جا رہی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے بھی الیکشن کمیشن پر تنقید کی جاتی رہی ہے،عمران خان نے کہا تھا کہ صاف و شفاف انتخابات کے ساتھ ساتھ ایک الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
جان بوجھ کر ایسی حرکتیں کر رہا ہے الیکشن کمیشن ورنہ اتنی بھاری تنخواہیں اور مراعات لینے والے ایسا ردی کام کریں تو کسی پرایویٹ کمپنی میں اس سے آدھی تنخواہ پر بھی ایسا تھرڈ کلاس کام کر رہے ہوتے توےچھتر مار کر نکالے جاتے
 

Lubnakhan

Minister (2k+ posts)
جان بوجھ کر ایسی حرکتیں کر رہا ہے الیکشن کمیشن ورنہ اتنی بھاری تنخواہیں اور مراعات لینے والے ایسا ردی کام کریں تو کسی پرایویٹ کمپنی میں اس سے آدھی تنخواہ پر بھی ایسا تھرڈ کلاس کام کر رہے ہوتے توےچھتر مار کر نکالے جاتے
Exactly , they made no such gross mistakes in previous elections .