الیکشن کمیشن نے 100 سال سےزائد ووٹرز سےمتعلق فیصلہ کرلیا

3ecp100yearsvoters.jpg

الیکشن کمیشن کا ملک میں معمر ترین ووٹرز سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آگیا،سو سال سے زائد عمر کے ووٹرز کی دوبارہ گھر گھر تصدیق کی جائے گی،الیکشن کمیشن نے معمرترین ووٹرز کی تفصیلات صوبائی اور ضلعی دفاتر کو دے دیں۔

معمر افراد کے نام انتخابی فہرستوں میں شامل کرنے سے قبل دوبارہ تصدیق ہوگی اور یہ تصدیق 13 اگست تک جاری رہے گی،عام انتخابات کے لیے نئی انتخابی فہرستوں کی تیاری آخری مراحل میں ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کی ووٹر لسٹوں سے متعلق غلطیاں بھی سامنے آگئی ہیں،پی ٹی آئی کا کراچی سے بلدیاتی امیدوار الیکشن کمیشن کے ریکارڈ میں مردہ قرار دیا گیا ہے۔

کراچی کے علاقے بفرزون کے رہائشی فیصل ریاض نے بتایا کہ بلدیاتی امیدوار کے طور پر کاغذات جمع کرانے گیا تو ووٹر لسٹ میں مردہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، فیصل ریاض نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے زندہ کو مردہ قرار دے دیا، اب دربدر کی ٹھوکریں کھا رہا ہوں۔
 

shafali

Chief Minister (5k+ posts)
پی ٹی آئی کا کراچی سے بلدیاتی امیدوار الیکشن کمیشن کے ریکارڈ میں مردہ قرار دیا گیا ہے۔
? ? ?
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
انکا خیال ہے کہ یہی معمر ترین ووٹرز ہی شائد چوروں کی نیا پار کر دینگے ۔ کیونکہ جوانوں نے تو ان چورورں کو ووٹ نہیں دینا۔۔ اور شائد یہ تب ہو سکتا ہے کہ ہر معمر بندے کا ایک ووٹ 1000 شمار ہو..