الیکشن کمیشن کو 2 ہفتوں میں ن لیگ، پی پی کی 5 سالہ فنڈنگ کی اسکروٹنی کاحکم

2pmlmnpppfundncase.jpg

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی پی اور ن لیگ کے پارٹی فنڈنگ کیسز کے فیصلے جلد کرنے کی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن کو ہر پارٹی سے متعلق کیسز برابری کی سطح پر دیکھنے چاہییں۔

سابق وزیر مملکت فرخ حبیب کی جانب سے دائر درخواست میں وکیل انور منصور خان نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اس عدالت کے ڈویژن بینچ نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن لیول پلینگ فیلڈ دے گا۔

سابق اٹارنی جنرل اور پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا عدالت نے الیکشن کمیشن سے توقع کا اظہار کیا تھا کہ کمیشن تمام جماعتوں کے کیسز کو ایک نظر سے دیکھے گا ۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ عدالت کیسے فرض کر سکتی ہے کہ لیول پلینگ فیلڈ نہیں دی جا رہی۔ ایک آئینی فورم ہے، اس کو ہم ریگولیٹ کیسے کر سکتے ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ پہلے ہی کہہ چکی کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ یکساں سلوک کرے۔عدالت تمام آئینی اداروں کا احترام کرتی ہے۔

عدالت نے کہا کہ آپ کو الیکشن کمیشن سے کوئی شکایت ہے تو پہلے الیکشن کمیشن سے رجوع کریں۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے پہلے عدالت کیسے حکم جاری کرسکتی ہے ؟ آرٹیکل 25 کے تحت ہر پارٹی سے متعلق کیسز کو الیکشن کمیشن کو برابری کی سطح پر دیکھنا چاہیے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی جانب سے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ پارٹی فنڈز کی اسکروٹنی کے حوالے سے سپریم کورٹ کا حکم موجود ہے۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے محض 3 سال کی فنڈز کی اسکروٹنی کی جارہی ہے۔

اکبر ایس بابر کی درخواست پر 2008 سے پی ٹی آئی کو ملنے والے پارٹی فنڈز کی اسکروٹنی کی گئی۔ مؤقف اختیار کیا گیا کہ دیگر سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے پارٹی فنڈز کی اسکروٹنی کے حوالے سے اپنا منصفانہ اور شفاف کردار کھو دیا۔

عدالت الیکشن کمیشن کو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے پارٹی فنڈز کی اسکروٹنی 2 ہفتوں میں مکمل کرنے اور ساتھ ہی پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن کی 5 سال کے پارٹی فنڈز کی اسکروٹنی کا حکم دے دیا۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Pmln.. PPP ko homeopathic way mein clean chitt mil jaya gi..SC..IHC ..EC ki har ghalat baat ko defend karti ha..EC Neutrals ke banday hain.Sab dartay hain in se..