امام حسن رض کی متعدد شادیوں پر مفتی طارق مسعود کا انجنیئر علی مرزا کو چیلنج

Status
Not open for further replies.

Pakistani1947

Chief Minister (5k+ posts)
متعدد اہل علم نے یہ بات ذکر کی ہے کہ سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما نے کافی زیادہ شادیاں کی تھیں اور بہت زیادہ طلاقیں بھی دی تھیں۔

چنانچہ ابن کثیر رحمہ اللہ کہتے ہیں:
"[مؤرخین] کا کہنا ہے کہ: حسن بن علی نے بہت زیادہ شادیاں کی تھی اور آپ کے عقد میں ہر وقت چار آزاد عورتیں ہوتی تھیں، آپ کثرت سے طلاق دیتے اور حق مہر ادا کرتے تھے، یہاں تک
کہا گیا ہے کہ آپ نے ستر خواتین کو اپنے عقد میں جگہ دی" ختم شد
"البداية والنهاية" (8/42)

مزید کے لیے آپ امام ذہبی رحمہ اللہ کی "سير أعلام النبلاء" (3 /253) اور اسی طرح : "تاريخ دمشق" از: ابن عساکر (13 /251) نیز "تاريخ الإسلام" از ذہبی (4 /37) اور راغب اصفہانی کی "محاضرات الأدباء" (1 /408) بھی دیکھیں۔

تاہم ہمیں یہ بات یہاں یاد رکھنی چاہیے کہ بہت سی تاریخی روایات ثابت نہیں ہوتیں اس لیے ایسی روایات کے بارے میں احتیاط برتنی چاہیے خصوصاً اگر کوئی روایت نامور شخصیات اور مسلم سربراہان کے بارے میں ہو۔

چنانچہ حافظ عراقی "ألفية السيرة" (ص 1) میں کہتے ہیں:
"وليعلمِ الطالبُ أنَّ السّيَرَا تَجمَعُ ما صحَّ وما قدْ أُنْكرَا"

ترجمہ: طالب علم یہ بات جان لے کہ سیرت کی کتابوں میں صحیح اور غلط سب جمع ہے۔

اسی لیے شیخ عبدالرحمن معلمی رحمہ اللہ کہتے ہیں:
"حدیث کی بہ نسبت تاریخی روایات کو بیان کرنے والوں کو پرکھنے کی ضرورت زیادہ ہے؛ کیونکہ تاریخی روایات میں جھوٹ اور نا پختگی زیادہ ہے" انتہی
"علم الرجال وأهميته" (ص 24)

اور یہ جو کہا جاتا ہے کہ حسن بن علی رضی اللہ عنہما نے ستر یا نوّے سے زیادہ عورتوں سے شادی کی یا اسی طرح کی دیگر روایات تو ان میں سے کوئی ایک بھی ہمیں ایسی نہیں ملی کہ جس کی سند قابل حجت ہو، اس لیے ایسی روایات کو قبول کرنے میں احتیاط برتنی چاہیے اور ان پر اعتماد کرنے میں جلد بازی نہیں کرنی چاہیے۔

ڈاکٹر علی محمد صلابی اپنی کتاب : حسن بن علی رضی اللہ عنہ صفحہ 27 میں لکھتے ہیں:
"مؤرخین نے ذکر کیا ہے کہ آپ کی بیویوں میں فزاری قبیلے کی خولہ ، جعدہ بنت اشعث، خثعمی قبیلے کی عائشہ ، ام اسحاق بنت طلحہ بنت عبید اللہ تمیمی، ام بشیر بنت ابو مسعود انصاری، ہند بنت عبدالرحمن بن ابو بکر، ام عبداللہ بنت شلیل بن عبداللہ جو کہ جریر بجلی کے بھائی ہیں، بنو ثقیف کی ایک عورت، بنی عمرہ بن اہیم منقری میں سے ایک خاتون اور بنی شیبان آل ہمام بن مرہ سے ایک خاتون شامل ہیں، ممکن ہے کہ ان میں کچھ اضافہ بھی ہو جائے لیکن پھر بھی آپ دیکھ رہے ہیں کہ آپ کی بیویوں کی اس وقت کے عرف کے مطابق بھی اتنی بڑی تعداد نہیں ہے جیسے کہ ان کی بیویوں کے بارے میں کہا جاتا ہے۔

جبکہ تاریخی روایات میں جو ملتا ہے کہ آپ نے ستر شادیاں کیں، کچھ میں نوّے کا ذکر ہے اور کچھ میں تو 250 کا ہے بلکہ کسی میں تو 300 کا بھی ذکر ہے ، اس کے علاوہ بھی روایات موجود ہیں تو یہ سب کی سب شاذ روایات ہیں بلکہ اتنی بڑی تعداد اور عدد خود ساختہ اور من گھڑت معلوم ہوتا ہے، ان روایات کی تفصیل یہ ہے:۔۔۔" پھر انہوں نے ان تمام روایات کی تفصیل ، ضعف، اور کمزوری ذکر کی ہے، آپ تفصیلات کے لیے پہلے بیان شدہ ان کی کتاب کا صفحہ نمبر: 28 تا 31 کا مطالعہ کریں۔

پھر اس کے بعد آپ صفحہ 31 پر کہتے ہیں:
"حسن بن علی رضی اللہ عنہ کی شادیوں کے بارے میں تخیلاتی تعداد ذکر کرنے والی کوئی ایک روایت بھی سند کے اعتبار سے ثابت نہیں ہوتی، اس لیے ان روایات پر اعتماد کرنا صحیح نہیں ہے ؛ کیونکہ ان میں شبہات اور نقائص پائے جاتے ہیں"

اسی طرح پھر آگے چل کر کہتے ہیں:
"یہاں سے جرح و تعدیل کے علم اور روایات پر حکم کی اہمیت بھی عیاں ہوتی ہے کہ علمائے حدیث نے جھوٹی روایات کو صحیح روایات سے ممتاز کرنے کے لیے جو کردار ادا کیا وہ بھی یہاں روزِ روشن کی طرح عیاں ہو جاتا ہے۔

اس لیے ہم ابتدائے اسلام کے متعلق تاریخ تلاش کرنے والوں کو نصیحت کرتے ہیں کہ اس قسم کی روایات کو لازمی طور پر پرکھیں تا کہ صحیح اور ضعیف روایات کو الگ الگ کر سکیں اور امت کے لیے اچھا کام کر کے جائیں تا کہ وہ کسی ایسی غلطی میں ملوّث نہ ہوں جن میں ہمارے بعض اسلاف سے تسامح ہوا، نیز اس تسامح کی وجہ سے ہم ان کی نیتوں پر شک نہیں کرتے کہ انہوں نے اپنی تحریروں میں ضعیف اور موضوع روایات بیان کیں" ختم شد

عین ممکن ہے کہ حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ نے اس بارے میں نقل کی جانے والی روایات کے ضعیف ہونے کی جانب اشارہ بھی کیا ہو؛ کیونکہ آپ نے لکھا ہے کہ: " کہا گیا ہے کہ آپ نے ستر خواتین کو اپنے عقد میں جگہ دی " اب حافظ ابن کثیر نے "
کہا گیا" سے تعبیر کیا ہے تو یہ تعبیر ایسی روایات کے ثابت شدہ نہ ہونے کی جانب اشارہ ہوتا ہے یا کم از کم اس بات کی دلیل ہوتی ہے کہ اس بات کی انہیں قابل اعتماد سند نہیں ملی۔

واللہ اعلم.

source
 
Last edited:

Wake up Pak

Prime Minister (20k+ posts)
Dono he jahalat kay ambaar hain. Inko sunta koon hay?
KIya yeh deen Allah nay apni Kitab Al Quran may bayan kiya hhay?
Isi liyay may baar baar kehta hoon kay secterinism say bahar nikal aao aur Quran aur siraf Quran ko mazbooti say thaam lo warna isi tarah dunya may zaleel o khawaar hotay rahu gaay.
 
Wake up Pak

Prime Minister (20k+ posts)
“The words of your Lord are complete in its truth and justice. Nothing can change His words – He is the All-Hearing, the All-Knowing. If you obeyed most of those on earth, they would lead you away from the path of God. They follow nothing but speculation – they are merely guessing.” (Qur’an 6:115-116)

"And We have revealed the Book to you which has a clear explanation of everything, and a guidance, mercy and good news for those who submit." (Qur'an 16:89)

"We did not leave anything out of this book." (Qur'an 6:38)

"Say, 'I do not say to you that I have treasures of God, nor do I know the unseen, nor do I tell you that I am an angel. I only follow what is revealed to me.' " (Qur’an 6:50)
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
Dono he jahalat kay ambaar hain. Inko sunta koon hay?
KIya yeh deen Allah nay apni Kitab Al Quran may bayan kiya hhay?
Isi liyay may baar baar kehta hoon kay secterinism say bahar nikal aao aur Quran aur siraf Quran ko mazbooti say thaam lo warna isi tarah dunya may zaleel o khawaar hotay rahu gaay.

منگول آندھی کے لیے بس اب تیار ہو جا! سمجھ تو گیا ہو گا ؟
?
 
Pakistani1947

Chief Minister (5k+ posts)
Dono he jahalat kay ambaar hain. Inko sunta koon hay?
KIya yeh deen Allah nay apni Kitab Al Quran may bayan kiya hhay?
Isi liyay may baar baar kehta hoon kay secterinism say bahar nikal aao aur Quran aur siraf Quran ko mazbooti say thaam lo warna isi tarah dunya may zaleel o khawaar hotay rahu gaay.
I would still give credit to Engineer Ali Mirza to expose many so-called scholars with non-islamic believes. "Kitaboon ka Khuda aur hay aur Baboon ka Khuda aur"
 
HimSar

Minister (2k+ posts)
My life depends on this. Not to talk about my after life. Let's see if they were 7 or 70. I'm rooting for the one who says nothing and keeps his mouth shut. Coz WTAF? Neither it's forbidden nor it's going to alter my religion. But yeah sure, let's hold our breath for 7 or 70. Curiosity, that mere urge to peek into people's private affairs! It got that cat killed and it surely will do no different to us.
 
Wake up Pak

Prime Minister (20k+ posts)
“The Messenger’s duty is only to deliver the message: God knows what you reveal and what you conceal.” (Qur’an 5:99)

"And the Messenger said, 'My Lord, my people have deserted this Qur'an' " (Qur'an 25:30)
 
Nice2MU

President (40k+ posts)
مسلمانوں کی تباہی کی ایک وجہ ایسے غیر ضروری بحث مباحتیں بھی ہیں۔۔۔۔ بجائے ہماری توانائی ایک عملی اور فائدہ مند کام کرنے میں لگے ایسی غیر ضروری بحتوں پہ سینکڑوں کاغذ کالے کیے جاتے ہیں اور بہت وقت ضائع ہوتا ہے۔
 
Curious_Mind

Senator (1k+ posts)

Following is Engineer Ali Mirza's response to Mufti Tariq Masood:

اُدھر فلسطین میں مُسلمانوں کا خون بیح رہا ہے، ادھر یہ مولوی حضرات اپنی چولوں میں لگے ہوئے ہیں۔
بلکل اس ہی طرح کب بغداد پر حملہ ہوا تھا اور علماء اس بحث میں مصروف تھے کہ کوا حلال ہے یا حرام
 
hawkkhan

MPA (400+ posts)
I really want to know where engineer got his education about quran, hadith and quranic Arabic? Or is he a self taught schooler?
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
اُدھر فلسطین میں مُسلمانوں کا خون بیح رہا ہے، ادھر یہ مولوی حضرات اپنی چولوں میں لگے ہوئے ہیں۔
بلکل اس ہی طرح کب بغداد پر حملہ ہوا تھا اور علماء اس بحث میں مصروف تھے کہ کوا حلال ہے یا حرام
سیاست دان حکومت گرانے بچانے میں مصروف ہوں گے
فوج حکومت میں اس کا حصہ ڈالنے کے لئے تگ و دو کر رہی ہو گی
سرکاری افسران غبن کرنے لگے ہوں گے

عوام یہ سب ہوتا دیکھ رہی ہو گی​
 
Pakistani1947

Chief Minister (5k+ posts)
Unnecessary discussion. Waste of time and energy. Farigh logon kay past time.
So you couldn’t get the message! Read it again, you will know how important it is to base your faith and Aqaid upon Qur’an. Otherwise there are so many fabricated stories present In our history books which has altered / deviated Muslims believes from the teaching of Qur’an, causing so many different sects in Islam:

اسی لیے شیخ عبدالرحمن معلمی رحمہ اللہ کہتے ہیں:
"حدیث کی بہ نسبت تاریخی روایات کو بیان کرنے والوں کو پرکھنے کی ضرورت زیادہ ہے؛ کیونکہ تاریخی روایات میں جھوٹ اور نا پختگی زیادہ ہے" انتہی

"علم الرجال وأهميته" (ص
Fake Stories being spread by a prominent Mufti Masood on YouTube about more than 100 marriages of Imam Hasan (RA), is disrespectful to grandson of Prophet Muhammad pbuh that his grandson would do something which is against the modesty and spirit of Islam.
 
Last edited:

Wake up Pak

Prime Minister (20k+ posts)
بہت ہی بے غیرت ہے تو اتنی تیری بیعزتی ہوتی ہے پر تجھے شرم نہیں آتی لکھ لعنت تیرے جمن جمان تے
?????
May tujhay kabhi direct jawab nahi dayta laykin aik baat yaad rakhna shuru tum nay kiya hay aur bakwas bhi tum he kartay ho.
Upar comments parh teray majoosi yaar nay mujhay quote karkay bakwaas key thee may kabhi direct attack nahi karta.
Chal ab nikal warna....
 
Pakistani1947

Chief Minister (5k+ posts)
HAZRAT HASAN NEY 100 SHADIYAN KIYN -YA 300- MUJHEY KİYA? IS THREAD LAGANEY KA MAQSAD KIYA HEY?
So you couldn’t get the message! Read it again, you will know how important it is to base your faith and Aqaid upon Qur’an. Otherwise there are so many fabricated stories present In our history books which has altered / deviated Muslims believes from the teaching of Qur’an, causing so many different sects in Islam:

اسی لیے شیخ عبدالرحمن معلمی رحمہ اللہ کہتے ہیں:
"حدیث کی بہ نسبت تاریخی روایات کو بیان کرنے والوں کو پرکھنے کی ضرورت زیادہ ہے؛ کیونکہ تاریخی روایات میں جھوٹ اور نا پختگی زیادہ ہے" انتہی
"علم الرجال وأهميته" (ص​