امام دین کافر ہوگیا | Imam Deen Kafir Ho Gaya

Shah Brahman

Senator (1k+ posts)

سب سے پہلی بات تو یہ کہ یہ بات کرنا ہی فضول اور عبث ہے کہ کون جنت میں جائے گا اور کون جہنم میں

جنت جہنم میں جانے کا فیصلہ اللہ تعالیٰ نے کرنا ہے تو یہ فیصلہ ہمیں اس خالق و مالک پر ہی چھوڑ دینا چاہئے

وہ جس کو چاہے بخش دے چاہے کتنا ہی گناہ گار کیوں نا ہو اور جس کو چاہے سزا دے ، چاہے معمولی ہی غلطی کیوں نا کی ہو

کسی کو جہنم میں جانے کی خبر تو نبی کریم pbuh نے بھی نہیں دی ، تو ہم میں سے کس کی یہ جرات ہو سکتی ہے

ہاں دس برگزیدہ بندوں کو جنت میں جانے کی نبی کریم pbuh نے بشارت ضرور دی تھی

کسی کے جنت یا جہنم میں جانے کی بحث کر کے آخر ہم نکالنا کیا چاہتے ہیں

جنت جہنم والے معاملوں میں ڈرامہ سازی، سنسنی خیزی اور افسانہ طرازی سے گریز کرنا چاہئے ، فرضی کرداروں کا سہارا لیکر اور فرضی صورتحال کی صورت کشی کر کے واہ واہ تو سمیٹی جا سکتی ہے لیکن اسکا آپ کو دنیا و آخرت میں کوئی فائدہ نہیں ہونے والا

اگر کوئی پوچھے بھی کہ فلال فلاں بندہ جنت میں جائے گا یا جہنم میں تو سادہ اور آسان جواب ہے کہ ، بھائی جی معذرت لیکن میں خدا نہیں ہوں کہ کسی کے جنت جہنم کا فیصلہ کرتا پھروں

بجائے کسی دوسرے کے بارے میں مغز ماری کرنے کے کہ وہ جنت یا جہنم میں جائے گا یا نہیں ، اپنے بارے زیادہ توجہ دینی چاہئے کہ آیا میرے اعمال کیسے ہیں اور کیا میں الله عزوجل کے احکامات پر عمل کرنے والا ہوں یا نہیں

دوسروں کے بارے میں فکر کرنے سے کہیں بہتر ہیں کہ اپنے بارے فکر کی جائے

بقول شاعر

تجھے فکر جہاں کیوں ہو ، جہان تیرا ہے یا میرا

برہمن
 
dilavar

Chief Minister (5k+ posts)

سچ کہ دوں اے برہمن، گر تو برا نہ مانے
تیرے صنم کدے کے بت ہو گئے پرانے
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
یار ، اس آرٹیکل میں جو اصل بات ہے وہ جنت دوخ کی الاٹمنٹ کی نہی ہے

اصل بات یہ ہے کہ کوئی انسان کہاں پیدا ہوتا ہے اور اس تک اسلام کا پیغام پہنچتا ہے کہ نہی اور کس طرح پہنچتا ہے

دوسری بات یہ ہے غربت انسان کو مذھب کے فلسفوں سے دور رکھتی ہے ، چاہے وہ فلسفے ٹھیک بھی ہوں

اگر کوئی آدمی مسلمان کے گھر میں پیدا ہوتا ہے یا ہندو کے گھر میں اس میں اس کا کوئی دخل نہی ، خدا کا دخل ہے

وہ غریب کے گھر میں پیدا ہوتا ہے یا امیر کے ... اس میں بھی دخل خدا کا ہے ، اس کا اپنا نہی

اور اللہ بھی یہ فیکٹر سب جانتا ہے .... وہ ظالم نہی ہے
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم

دوسروں کے بارے میں فکر کرنے سے کہیں بہتر ہیں کہ اپنے بارے فکر کی جائے

بقول شاعر

تجھے فکر جہاں کیوں ہو ، جہان تیرا ہے یا میرا

برہمن

شاید آپ نے خود سے ایسا لکھا ہے یا غلطی سے لکھا گیا ہے ، سمجھ نہی سکا
لیکن اقبال کا شعر ایسے ہے

اگر کج رو ہیں انجم ، آسماں تیرا ہے یا میرا
مجھے فکر جہاں کیوں ہو ، جہاں تیرا ہے یا میرا؟
 
rashidfarooq

Senator (1k+ posts)
یار ، اس آرٹیکل میں جو اصل بات ہے وہ جنت دوخ کی الاٹمنٹ کی نہی ہے

اصل بات یہ ہے کہ کوئی انسان کہاں پیدا ہوتا ہے اور اس تک اسلام کا پیغام پہنچتا ہے کہ نہی اور کس طرح پہنچتا ہے

دوسری بات یہ ہے غربت انسان کو مذھب کے فلسفوں سے دور رکھتی ہے ، چاہے وہ فلسفے ٹھیک بھی ہوں

اگر کوئی آدمی مسلمان کے گھر میں پیدا ہوتا ہے یا ہندو کے گھر میں اس میں اس کا کوئی دخل نہی ، خدا کا دخل ہے

وہ غریب کے گھر میں پیدا ہوتا ہے یا امیر کے ... اس میں بھی دخل خدا کا ہے ، اس کا اپنا نہی

اور اللہ بھی یہ فیکٹر سب جانتا ہے .... وہ ظالم نہی ہے

Thanks For Understanding the Real Spirit of this Article. (clap)
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
Thanks For Understanding the Real Spirit of this Article. (clap)

بابا فرید رحمت الله علیہ کے بارے میں مشہور ہے کہ کہا کرتے تھے کہ اسلام کا چھٹا رکن " روٹی " ہے

تفصیل یہاں پڑھ لیں
لیکن اس فورم پر یہ باتیں ڈسکس نہی کی جاسکتیں ..... ہمارے لوگوں کا عملی زندگی سے تعلق کم ہی ہے

یہ تو وہ جانتا ہے جس کو" واہ " پڑا ہو

http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اسلام-کا-چھٹا-رکن.49762/
 
asif65

MPA (400+ posts)

ارے بھائی ۔ کون جنت میں جائے گا اور کون جہنم میں ۔ اس کا فیصلہ نہ تم کرو گے نہ میں اور نہ کوئی مولوی ۔ اور نہ ہی کسی کے کہنے سے کوئی جنتی یا جہنمی بنتا ہے ۔۔ کن چکروں میں پڑ گئے؟

اصل بات تو یہ ہے کہ مسلمان کوئی نیکی کرے گا تو اپنے لیے کرے گا اور اگر کافر کوئی نیکی کرے گا تو اپنے لیے ہی کرے گا ۔ اگر کوئی نیکی اس وجہ سے کرتا ہے کہ اس نے کسی پر احسان کیا ہے تو یہ اس کی غلط فہمی ہے ۔ نیکی کر کر احسان جتانا ایسا ہی ہے جیسے اس نے اپنی نیکی ضائع کر دی ۔۔۔

اسی طرح اگر مسلمان کوئی برا کام کرے گا تو اپنا نقصان کرے گا اور اگر کافر کوئی برا کام کرے گا تو اپنا نقصان کرے گا ۔

باقی اخرت تو اس کے لیے ہے جو اس پر یقین رکھتا ہے ۔۔ اور جو اخرت پر یقین ہی نہیں رکھتا تو اسے اس سے کیا مطلب کہ جنت میں جائے گا یا جہنم میں ۔۔ بات سمجھ میں ائی یا ابھی بھی کچھ پلے نہیں پڑا ؟

http://pkpolitics.de/discuss/topic/امام-دین-کافر-ہوگیا#post-16866
 
karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)
Let me be the devil advocate here "what is the meaning of this column?" Is it to say that all moulvis are bad? Is it to say that there is no jahannum and kuffar will not go into jahannum? Or is it to lead people to some dark alley? Be clear please. I have no fear in saying that your writing is suspicious.
 
asif65

MPA (400+ posts)
Jab Musalmaan apney gher key sab sey zyada nakara bacchay ko molvi banayen gey tu yehi hoga. Jo kuch na ker sakey usey Molvi ya teacher bana do. Jis qom ka yeh attitude ho us k saath yehi hoga.

ہماری غلطی یہ ہے کہ ہم اپنی زندگی کے کسی ایک افسوسناک واقعہ کی وجہ سے اس مذہب طبقے یا ملک و نسل سے منسلک سب لوگو کو ہی رگڑ دیتے ہیں ۔

میں عام مولویوں کے بارے میں تو اتنا نہیں جانتا لیکن میرے ساتھ جماعت میں میں جس عالم سے بھی ملا ۔ جن میں اکثریت کی عمر بیس یا تیس سال کے درمیان ہو گی ۔ ان کو انتہائی سلجہ ہوا اور خوش اخلاق پایا ۔ ایک جماعت میں میری تشکیل ہوئی جس میں سومالیہ کے چند مہمانوں کے علاوہ ایک مفتی بھی تھے جن کی عمر بھی لگ بھگ تیس سال کی ہو گی جو ان مہمانوں کے ترجمان کے طور پر ہمارے ساتھ تھے اور انتہائی پیارے انسان تھے ۔

یعنی سب مولوی یا عالم ایک ہی طرح کے نہیں ہوتے ۔

میرے خیال میں چند سال پہلے مولویوں اور علما کی صورت حال مختلف تھی ۔ لوگ اپنے نالائق بچوں کو جو سکول یا کاروبار میں کسی کام کا نہیں ہوتا تھا اسکو مدرسوں میں دین کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے بھجتے تھے ۔ وہ بچہ مدرسے میں جا کر استادوں سے بھی مار کھاتا تھا ۔ اس لیے جب وہ مدرسے سے فارغ ہوتا تو معاشرے سے تمام مظالم کے بدلے لینے کے لیے لوگوں میں نفرت پھیلانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا تھا جس کی وجہ سے عوام اور مولویوں کے درمیان فاصلے پیدا ہو گئے تھے ۔ لیکن تبلیغ کی محنت سے جب عام لوگوں کے ساتھ پڑھے لکھے لوگوں بھی دین کے قریب ہونے شروع ہوئے تو انہوں نے اپنے قابل بچوں کو بھی دین کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے مدرسوں میں بھیجنا شروع کر دیا ۔ جس کی وجہ سے ایسے علما مدرسے سے فارغ ہونے شروع ہو گئے جو نفرت کے بجائے محبت اور بھائی چارے کی تعلیم دینے لگے ۔

میری ایک دفعہ سال کی پیدل جماعت کی نصرت کے لیے دس دن کی تشکیل ہوئی ۔ اس میں امیر کے علاوہ تمام ساتھی ساٹھ سال سے اوپر تھے جن کا تعلق غالبآ گلگت سے تھا ۔ امیر کی عمر پنتالیس سال کی ہو گی اور وہ مانسرہ سے تھا جس دن ہم جماعت سے ملے اسی دن ایک نوجوان عالم جس کی عمر میرے خیال میں پچیس سال ہو گی اور جو سال میں چل رہا تھا اور جس کے سال میں ابھی چالیس دن باقی تھے اور جو پہلے بھی دس پندرہ دن اس جماعت کے ساتھ گذار چکا تھا ۔ بھی اچانک دس دن کے لیے اپنے ایک دوست کے ساتھ شامل ہو گیا ۔ اس کے انے سے نہ صرف امیر کی جان جان ائی بلکہ جماعت کے باقی ساتھی بھی انتہائی خوش ہوئے تھے ۔ امیر اور جماعت میں تھوڑی نارضگی چل رہی تھی ۔ بڑھاپے میں انسان بچوں والی حرکتیں کرنی شروع کر دیتا ہے اس لیے وہ بزرگ حضرات بھی امیر سے چھوٹی چھوٹی بات پر ناراض ہو جاتے تھے ۔

یہ جماعت سیالکوٹ کے علاقے میں پیدل چل رہی تھی ۔ اور سیالکوٹ کے لوگ جماعتوں کو مسجد میٰں نہیں چھوڑتے تھے ۔ ہم ایک مسجد میں گشت کے لیے گئے ۔ انہوں نے ہمیں نماز پڑھنے کے بعد بیان کرنے اجازت نہیں دی تو امیر صاحب نے درخواست کی کہ صرف دس منٹ کے لیے بات کرنے کی اجازت دی جائے ۔ انہوں نے نہ چاھتے ہوئے بھی دس منٹ کے لیے بات کرنے کی اجازت دے دی ۔ امیر صاحب نے نوجوان عالم کو اشارہ کیا کہ وہ سیرت نبی پر بیان کرے ۔ اس نوجوان عالم نے جب بیان کرنا شروع کیا تو تمام نوجوان قریب ہو کر بیٹھ گئے ۔ دس منٹ گزر گئے بیس منٹ گذر گئے اور وقت گذرتا گیا لیکن کسی نے اس نوجوان عالم کو سیرت نبی پر بیان کرنے سے نہیں روکا بلکہ سب بیان ایسے سن رہے تھے جیسے کوئی فلم دیکھ رہے ہوں ۔ جب چالیس پچاس مننٹ بعد بیان ختم ہوا تو سارے نوجوان بہت خوشی سے ہم سے ملے اور میلے کی شکل میں ہمیں دوسری مسجد تک چھوڑنے ائے ۔

میری اس ساری کہانی لکھنے کا مقصد یہ تھا کہ سب مولوی اورعالم برے نہیں ان میں اچھے بھی ہیں ۔ ہم سب کو ایک ہی ہانڈی میں ڈال کر رکھڑنا شروع نہ کر دیں ۔ ہمیں چاھیے کہ ہم دیکھیں کہ یہ

  • [*=1|right]لوگوں کو دین سے قریب کر رہے ہیں یا دور ؟

    [*=1|right]لوگوں میں اپس میں محبتیں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں یا نفرتیں ؟

    [*=1|right]وغیرہ وغیرہ ۔۔۔

http://pkpolitics.de/discuss/topic/پاکستان-میں-ملائیت-کا-خاتمہ-کیسے-ممکن-ہے-کچھ-تجاو#post-16917

Last edited:

Rizwan2009

Chief Minister (5k+ posts)
راشد بھائي صرف ايک چيز کا جواب دے ديں کہانى تو ماشاء اللہ آپ نے خوب گھڑي ہے وہ يہ کہ امام دين کے ہوتے ہوئے سنتو رام کافر کيوں رہا کيا امام دين نے اسے کبھي دين اسلام کي دعوت نہ دي تھي اس سارے تناظر ميں تو امام دين ہي قصور وار ٹھہرتا ہے کہ اس نے سنتو رام کو اسلام قبول کرنے کي دعوت نہ دي تھي
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
یعنی سب مولوی یا عالم ایک ہی طرح کے نہیں ہوتے ۔

وغیرہ وغیرہ ۔۔۔

The last point is marvellous......وغیرہ وغیرہ ۔۔۔
 
Last edited:

Dastgir khan19

Minister (2k+ posts)
دنیا کا حقیقی دکھ دوزخ کے نچلے درجے سے بھی زیادہ تکلیف دہ ہے . دنیا کی حقیقی خوشی جنّت کی نعمتوں سے بھی زیادہ خوش کن ہے . یار کے ملنے کی خوشی جنّت کی خوشیوں سے بڑھ کر ہے . محبوب کے جدا ہونے کا غم جہنم کے عذاب سے بھی زیادہ تکلیف دہ ہے
 
Rizwan Maqsood

New Member
Bibi, ek soorah to zubani yaad kar ke dikha do, aur ek din 5 waqat azzan a waqt yaad kar ke apnay kamray main azzan do, aur phir namaaz ke khatam honay ke baad loggon ke sawaloon ke jawaab do.

By and far your comment was so silly, I could not stop myself. No offense though.
 
ZenoInTheZoo

You forgot to quote who your comment really meant for............