امریکا میں اسکول ٹیچر نے بچی کا نقاب کھینچ کر اتار دیا

4hij.jpg

امریکی ریاست نیو جرسی میں 7 سالہ سمیعہ نقاب کر کے اسکول میں معمول کے مطابق پڑھ رہی تھی کہ نسل پرست ٹیچر نے اس کے چہرے سے نقاب کھینچ کر اتار دیا اور بچی کو خوب ڈانٹ ڈپٹ بھی کی جس سے بچی خوفزدہ ہو گئی۔

کونسل آف امریکین اسلامک ریلیشنز نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اسکول ٹیچر کے اس رویے ناروا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بچی اس رویے کے باعث ساری زندگی جس کرب سے گزرے گی اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟ یہ واقعہ اسے تمام زندگی پریشان رکھے گا۔

کمسن بچی کی والدہ نے کہا کہ ان کی بچی کو امریکا میں رہتے ہوئے اس رویے کا سامنا کرنا پڑا ہے جس سے وہ حتی الامکان بچانے کی کوشش کرتی رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسکول ٹیچر کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ادھر امریکا میں موجود مسلمان کمیونٹی نے اس واقعہ کی بھرپور اور سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور ساتھ ہی سمیعہ کی والدہ کو بھی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ امریکی مسلمانوں نے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے کے خود ساختہ ترجمان اس ملک میں ایسے واقعات کا رونما ہونا باعث شرمندگی ہے۔
 
Behrouz27

Minister (2k+ posts)
سات سال کی عمر دوسرے اسکول کے بچوں کے ساتھ ہنس کھیل کر بچپن گزارنے کی ہوتی ہے ، اس میں نقاب کہاں سے آ گیا ؟ معصوم بچوں سے دین کے نام پر ان کا بچپن چھین لینا بہت زیادتی ہے
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
انسانی و نسوانی آزادی کے علمبردار۔ دوسروں کو نصیحت خود میاں فضیحت
 
swing

Chief Minister (5k+ posts)
سات سال کی عمر دوسرے اسکول کے بچوں کے ساتھ ہنس کھیل کر بچپن گزارنے کی ہوتی ہے ، اس میں نقاب کہاں سے آ گیا ؟ معصوم بچوں سے دین کے نام پر ان کا بچپن چھین لینا بہت زیادتی ہے
نقاب نہیں ہوگا بھائی ، حجاب ہوگا جس میں صرف سر ڈھانپا ہوگا ، باقی اس عمر میں بچوں کو نقاب کوئی نہی کرواتا ، باقی کیا آزادی نہیں ہونا چاہیے ہر کسی کو انفرادی کہ اپنی مرضی سے زندہ رہ سکے ؟
 
HSiddiqui

Chief Minister (5k+ posts)
Don't worry, the teacher who did this will no longer remain in the teaching profession. There is a law in the USA that will take care of this unfair treatment.
Let's correct ourselves instead of beating drums for someone's wrongdoings.
 
Behrouz27

Minister (2k+ posts)
نقاب نہیں ہوگا بھائی ، حجاب ہوگا جس میں صرف سر ڈھانپا ہوگا ، باقی اس عمر میں بچوں کو نقاب کوئی نہی کرواتا ، باقی کیا آزادی نہیں ہونا چاہیے ہر کسی کو انفرادی کہ اپنی مرضی سے زندہ رہ سکے ؟
سات سال کی بچی کو نقاب پہنا کر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں ؟ فیملی افغانستان سے ہے اس لیے سو فیصد نقاب ہی پہنایا ہو گا ، اسکول کی انتظامیہ نے اجازت نہیں دی کیونکہ ان کے اسکول کا اپنا ایک ڈریس کوڈ ہے جس کی پابندی کرنی پڑتی ہے ، اگر زیادہ تکلیف ہے تو واپس افغانستان کیوں نہیں چلے جاتے ؟ وہاں طالبان ایسی جہالت کو دیکھ کر ضرور خوش ہوں گے اور بچی کو اسکول سے نکال کر تین سال بعد یعنی دس سال کی عمر میں اس کے ہاتھ بھی پیلے کر دیں گے
 
بھائی آپ کا اندازہ غلط بھی ہو سکتا ہے ، شائد آپکو پتا نہیں کہ انہی ملکوں میں ، ٹوٹل ننگے ،،افغانی بھی رہتے ہیں
آپ کی ایک بات سے پورا اتفاق ہے ، کہ ڈریس کوڈ آپ کو سکول ہو یا ادارہ اسکو اپنانا ہی پڑتا ہے ، اگر وہ پسند نہیں تو واپس اپنے ملکوں میں دفع ہو جایئں ، مگر بھائی ان ملکوں میں ایسے واقعیت صرف سکول کی حد تک نہیں عام چلتے پھرتے لوگ بھی اس تعصب کا شکار ہیں ، وہاں پر انگریزوں کو کچھ حیا کرنی چاہئے کسی دوسرے مذہب کی آزادی رائے کی