امریکا نے ایک بار پھر پاک بھارت مذاکرات کی خواہش کا اظہار کر دیا

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
واشنگٹن: امریکا نے ایک بار پھر پاک بھارت مذاکرات کی خواہش کا اظہار کر دیا، امریکی دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک اپنے مسائل براہ راست مذاکرات سے حل کریں۔

امریکی دفترخارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے نیوز بریفنگ کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک تمام مسائل کے حل کیلئے ایک دوسرے سے براہ راست بات چیت کریں۔ امریکا ان مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔

امریکی ترجمان سے پاک بھارت تجارت کے حوالے سے سوال کیا گیا تھا جس پر انہوں نے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔
Source: https://khabrain.online/2021/04/07/امریکا-نے-ایک-بار-پھر-پاک-بھارت-مذاکرات/
 

Aristo

Minister (2k+ posts)
اپنا کام نکلوانے کے لئے امریکا کا نیا ڈرامہ
apna kam to india nikal chuka article k through ab dobara mazakrat chahiye os say pakistan ko hasil kia ho ga??? mera nahi khiyal os article k revoke honay tak pakistan ko kisi b qisam k mazakrat ka hisa bana chahiye
 

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
اپنا کام نکلوانے کے لئے امریکا کا نیا ڈرامہ
بہرحال امریکہ شریف کے اس بیان سے کم از کم بھارت سے اٹھتا ہوا دھواں ضرور کہیں نہ کہیں ملحوظِ حال لگتا ہے۔
بھارت کو بھی اس وقت اپنی چینی اور کپاس بیچنی ہے۔ کرونا کی وجہ سے حالات وہاں بھی پتلے ہیں۔

لیکن مودی کو اپنی خفّت مٹانے کا کوئی موقع ہاتھ نہیں آتا معلوم ہورہا۔ اب روس اور امریکہ کے توسط سے بات چیت کرنا چاہ رہا ہے۔