امریکا کا کابل ڈرون حملے میں عام بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کا اعتراف

264202-387970-updates.jpg


کابل ڈرون حملے میں شہریوں کی ہلاکت پر امریکی جنرل مکینزی کی معافی

امریکا کا کابل ڈرون حملے میں داعش کے اہم کمانڈر کی ہلاکت کا دعوی جھوٹا نکلا،امریکا نے جھوٹے دعوے پر معافی مانگ لی،امریکی جنرل جان مکینزی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ انتیس اگست کو کئے جانے والے ڈرون حملے پر معذرت خواہ ہیں،حملے میں دہشتگرد نہیں عام شہری مارے گئے، جنرل کینتھ مکینزی نے کابل میں امریکی ڈرون حملے کو غلطی قرار دے دیا


امریکی وزیردفاع لائڈ آسٹن نے بھی حملے میں شہریوں کو نشانہ بنانے اور 10 افرادکی ہلاکت پرمعافی مانگ لی،انہوں نے کہا کہ کابل میں ڈرون حملے میں جاں بحق افرادکےلواحقین سےاظہارتعزیت اورمعافی مانگتا ہوں،اس سنگین غلطی سے سبق سیکھنےکی کوشش کریں گے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ 29 اگست کو کابل میں ڈرون حملے میں امدادی کارکن اوراسکےخاندان کے 9 افرادمارے گئے تھے،امریکا کی جانب سے انتیس اگست کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ فضائی کارروائی میں داعش کا اہم کمانڈر مارا گیا ہے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
Isko bhee Hellfire Missile say ura deea jana cha'heay.
A tooth for a tooth, a nail for a nail and an eye for an eye.
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ شہریوں کی اموات سے شروع ہوئی اور ختم بھی. امریکا کا یہی مقصد تھا