امریکہ میں رشوت لینے والے سابق کرپٹ ججز کو سزا سنا دی گئی

6%D8%A6%D8%B3%D8%A7%DA%86%DB%81%D8%B1%D8%B1%D8%A6%D8%AA%D8%AC%D8%A6%D8%AF%DA%AF%D8%B9%D8%B3.jpg

امریکہ کی ریاست پینسلوینیا میں ’کڈز فار کیش‘ کیس میں رشوت وصول کرنے کا جرم ثابت ہونے پر متاثرین کو 20 کروڑ ڈالر جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کی ریاست پینسلوینیا میں ’کڈز فار کیش‘ کیس میں رشوت وصول کرنے کا جرم ثابت ہونے پر متاثرین کو 20 کروڑ ڈالر جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنا دی ہے۔دونوں ججز نے رشوت وصول کرنے کے بعد اپنے فیصلوں میں نابالغ بچوں کو جیلوں میں بھیجنے کے منصوبے پر عمل کیا تھا۔


بین الاقوامی میڈیا کے مطابق دونوں ججز کے فیصلوں سے متاثر ہونے والوں میں 8 سال کی عمر کے بچے بھی شامل ہیں جنہیں سخت سزائیں دی گئیں اور منافع کیلئے قائم کی گئی جیلوں میں رشوت کے عوض بھیجا اور 28 لاکھ ڈالرز رشوت وصول کی۔ جرم ثابت ہونے پر عدالت نے دونوں ججز کو امریکی تاریخ کے بدترین عدالتی سکینڈ ل کا شکار بننے والے متاثرین کو 20 کروڑ ڈالر ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ سابق جج مائیکل کوناہن اور مارک سیواریلا پہلے ہی برخاست کر دیئے گئے اور سزایافتہ ہیں۔

سابق جج مائیکل کوناہن اور مارک سیواریلا 106 ملین ڈالر متاثرین کو ہرجانہ کی مد میں اور 300 سے زیادہ لوگوں کو 100ملین ڈالر ہرجانہ ان افراد کو ادا کریں گے جنہوں نے ان کے خلاف سول مقدمہ دائر کیا تھا۔ امریکہ کے ڈسٹرکٹ جج کرسٹوفر کونر نے کہا کہ ’کڈز فار کیش‘ سکینڈ سے المناک انسانی ہلاکتیں ہوئیں، تعزیری نقصان کی رقم اس لیے ادا کی جائے گی کیونکہ اس منصوبہ سے متعدد بچے ناقابل بیان جسمانی اور جذباتی صدمے سے دوچار ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سابق جج مائیکل کوناہن اور مارک سیواریلا نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی اور لاکھوں ڈالرز کے عوض موجودہ حراستی مراکز کو بند کرنے اور نئی عمارتیں تعمیر کرنے کی بھی سازش کی۔ ان کے ظالمانہ اور حقیر اقدامات کی کمزور نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد متاثر ہوئے جن میں سے اکثر بچے جذباتی مسائل اور دماغی صحت کے مسائل کا شکار ہوئے۔
 

Niazbrohi

Senator (1k+ posts)
اگر ایسا حساب کتاب اور کھوج پاکستان میں کی جائے ، تو کتنے جج کورٹ جا پائیں گے ؟ یادرہے ہمارا عدالتی سسٹم کا دنیا میں ایک سو انیسواں نمبر ہے??
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
افسوس کہ امریکی ججوں کو پاکستانی ججز کے اس عمل کا پتہ نہیں تھا جو کہ دلاور فگار نے اپنے اس شعر میں بیان کر دیا ہے ورنہ ان بیچاروں کا یہ حال نہ ہوتا-- کہ

لے کے رشوت پھنس گیا
دے کے رشوت چھوٹ جا
 

MunchyMike

Minister (2k+ posts)
The problem is that the Judges are controlled by the Army, we don't have
an independant judiciary in Pakistan.

The Supreme Court was ordered to open at midnight to get rid of Imran Khan by Gen Barwa. If they don't then they will get punished or even worse their family members will get picked up by Lumber 1 agency.