امریکہ میں قتل کی وارداتوں میں خوفناک حد تک اضافہ،ایف بی آئی کی رپورٹ جاری

7.jpg

فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے امریکا میں 2019 کے مقابلے میں 2020 میں قتل کے واقعات میں 30 فیصد اضافے کا انکشاف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے اپنی رپورٹ جاری کر دی ہے، رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکا میں 2019 کے مقابلے 2020 میں 30 فیصد زیادہ قتل کے واقعات پیش آئے ہیں، امریکا میں گزشتہ سال 21 ہزار 500 قتل ہوئے۔

رپورٹ میں مزید بتای گیا ہے کہ سال 2020 میں قتل کے واقعات کی تعداد میں جون سے اضافہ ہوا اور جنوبی ریاست لوزیانا میں قتل کے واقعات کی شرح سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی، رپورٹ کے مطابق 77 فیصد واقعات میں مجرموں کی جانب سے پستول کا استعمال کیا گیا جبکہ یہ شرح سال 2019 میں 74 فیصد تھی۔


ایف بی آئی کی جاری کردہ کرائم رپورٹ کے پیش نظر ماہرین کا کہنا ہے کہ یوں تو قتل کے واقعات میں اضافے کی کوئی ٹھوس وجوہات سامنے نہیں آئیں لیکن کورونا وبا کی وجہ سے دنیا میں عدم استحکام کے اثرات اور اسلحے کی فروخت میں اضافے کے اثرات ہونے ک امکان ہے۔