امریکہ نے پاکستان کو قرض کی مد میں ریلیف دیدیا، معاہدے پر دستخط

loan-pakistan-imf-and-usa-donlad-blome.jpg


پاکستان میں دستیاب وسائل کو بہترین طریقے سے بروئے کار لانا ہماری اولین ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق جی 20 قرض معطلی اقدام کے تحت پاکستان اور امریکہ کے درمیان معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔ معاہدے کے تحت پاکستان کو قرض کی مد میں 13 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی ادائیگی موخر کیے جانے کا ریلیف حاصل ہو گا۔


اسلام آباد میں امریکی ایمبیسی کے آفیشل ٹویٹر اکاﺅنٹ سے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے ترجمان امریکی سفارتخانے نے پیغام میں لکھا گیا کہ: امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے آج قرضوں کو موخر کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں جس سے پاکستان کو امریکی قرضوں میں 13 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی ادائیگی موخر کرنے کا ریلیف فراہم کر دیا گیا ہے۔ پاکستان میں دستیاب وسائل کو بہترین طریقے سے ایک نئی سمت دینا ہماری اولین ترجیح ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک،امریکا تعلقات کی75ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اردو میں ایک جملہ ادا کیا تھا کہ ’اچھا دوست برے وقت کو بھی اچھا بنا دیتا ہے‘، جس پر وزیراعظم شہباز شریف سمیت تقریب میں موجود تمام افراد نے بھرپور داد دی تھی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا تعلقات کی تاریخ طویل ہے، پاکستان کو سب سے پہلے تسلیم کرنے والے ممالک میں امریکا شامل ہے، پاک،امریکا تعلقات کو افغانستان یا چین کے تناظرمیں نہیں دیکھنا چاہیے۔


ترجمان امریکی سفارتخانے نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: ہمارے 75 سالہ تعلقات پورے پاکستان میں نظر آتے ہیں، امریکی امداد سے سکولوں، ہسپتالوں اور شاہراہوں کی تعمیر کی گئی۔ پاکستان نے تعلیم حاصل کرنے میں مدد دی، ہم غیر ملکی سرمایہ کاری کے سب سے بڑے ذرائع میں سے ایک ہیں۔ تعاون کی ہماری طویل تاریخ اور مشترکہ عزائم کے پیش نظر یہ تعلقات اور بہتر ہونگے، امید ہے کہ آپ اس نئے دروازے کو کھولنے میں میرے ساتھ شامل ہوں گے

۔"انسانی ہمدردی کے کاموں کی ایک طویل تاریخ پاکستان اور امریکہ کو ایک ساتھ جوڑتی ہے، سیلاب زدگان کی امداد کے لیے اب تک 66 ملین ڈالر کی امداد فراہم کی گئی ہے بشمول 10 ملین ڈالر کے جس کا حال ہی میں اعلان کیا گیا ہے۔ ہم وہی کچھ کر رہے ہیں جو دوست اور شراکت دار کرتے ہیں–
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
اس کے بدلے کیا دیا گیا وہ خبر کس نے لگانی ہے؟ اڈے کب دیے جا رہے ہیں ۔اور انڈیا کو بڑا بھائی بنا کر اس کی کون سی ڈانٹ سننے اور ماننے کا حکم ہے
 

stranger

Chief Minister (5k+ posts)

Regime change ki Qeemat ——- Sirf 130 million ? 🤔. Not even peanuts

wo bhi sirf late payment.. maafi nahi hui

gernailon or siasatdano ko kickbacks ki soorat main nawaza jata hai.. london, dubai, properties or kabhi panama offshore accounts main black ki money

they will make sure ke Pakistan ka fayda na ho
 

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
loan-pakistan-imf-and-usa-donlad-blome.jpg


پاکستان میں دستیاب وسائل کو بہترین طریقے سے بروئے کار لانا ہماری اولین ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق جی 20 قرض معطلی اقدام کے تحت پاکستان اور امریکہ کے درمیان معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔ معاہدے کے تحت پاکستان کو قرض کی مد میں 13 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی ادائیگی موخر کیے جانے کا ریلیف حاصل ہو گا۔


اسلام آباد میں امریکی ایمبیسی کے آفیشل ٹویٹر اکاﺅنٹ سے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے ترجمان امریکی سفارتخانے نے پیغام میں لکھا گیا کہ: امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے آج قرضوں کو موخر کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں جس سے پاکستان کو امریکی قرضوں میں 13 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی ادائیگی موخر کرنے کا ریلیف فراہم کر دیا گیا ہے۔ پاکستان میں دستیاب وسائل کو بہترین طریقے سے ایک نئی سمت دینا ہماری اولین ترجیح ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک،امریکا تعلقات کی75ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اردو میں ایک جملہ ادا کیا تھا کہ ’اچھا دوست برے وقت کو بھی اچھا بنا دیتا ہے‘، جس پر وزیراعظم شہباز شریف سمیت تقریب میں موجود تمام افراد نے بھرپور داد دی تھی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا تعلقات کی تاریخ طویل ہے، پاکستان کو سب سے پہلے تسلیم کرنے والے ممالک میں امریکا شامل ہے، پاک،امریکا تعلقات کو افغانستان یا چین کے تناظرمیں نہیں دیکھنا چاہیے۔


ترجمان امریکی سفارتخانے نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: ہمارے 75 سالہ تعلقات پورے پاکستان میں نظر آتے ہیں، امریکی امداد سے سکولوں، ہسپتالوں اور شاہراہوں کی تعمیر کی گئی۔ پاکستان نے تعلیم حاصل کرنے میں مدد دی، ہم غیر ملکی سرمایہ کاری کے سب سے بڑے ذرائع میں سے ایک ہیں۔ تعاون کی ہماری طویل تاریخ اور مشترکہ عزائم کے پیش نظر یہ تعلقات اور بہتر ہونگے، امید ہے کہ آپ اس نئے دروازے کو کھولنے میں میرے ساتھ شامل ہوں گے

۔"انسانی ہمدردی کے کاموں کی ایک طویل تاریخ پاکستان اور امریکہ کو ایک ساتھ جوڑتی ہے، سیلاب زدگان کی امداد کے لیے اب تک 66 ملین ڈالر کی امداد فراہم کی گئی ہے بشمول 10 ملین ڈالر کے جس کا حال ہی میں اعلان کیا گیا ہے۔ ہم وہی کچھ کر رہے ہیں جو دوست اور شراکت دار کرتے ہیں–
صرف ۱۳۲ ملین ڈالر کا ریلیف؟
🤭🤭🤭
 

Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
اس کے بدلے کیا دیا گیا وہ خبر کس نے لگانی ہے؟ اڈے کب دیے جا رہے ہیں ۔اور انڈیا کو بڑا بھائی بنا کر اس کی کون سی ڈانٹ سننے اور ماننے کا حکم ہے
بس کر دو تمھیں اب بھی یقین ہے امریکہ اڈے مانگے گا - اگر امریکہ افغانستان کے اندر بیس سال بیٹھ کر طالبان کا کچھ نہیں بگاڑ سکا تو پاکستان سے حملے کر کے کیا اکھاڑ لے گا - یہ بات اس کی عوام جانتی ہے اسلئے پاکستان میں اڈے اور وہاں سے افغانستان پر حملے کے لئے نہ عوام راضی ہو گی نہ سینیٹ اس کی منظوری دے گی وہاں پہلے ہی ٹرلینز آف ڈالرز کا حساب مانگا جا رہا ہے کہ کیوں ان کا ضیا کیا-
 
Sponsored Link