امریکہ کا چین کے بیلٹ اینڈ روڈ پروجیکٹ کا متبادل لانے کا منصوبہ

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
عسکری جنگ اور معاشی جنگ کے اصول مختلف ہیں. چین امریکا کی مہنگی برانڈز تیار کرکے امریکا سے منافع کما رہا ہے. ٹرمپ نے لاکھ جتن کئے لیکن چینی فیکٹریاں بند نہیں کروا سکا
یہ تو بلکل جہانگیر ترین کا فارمولا لگتا ہے۔ جب مارکیٹ سے چینی غائب کی جاتی ہے تب ہی مہنگے داموں بکتی ہے۔ ایسے ہی جب امریکہ کی مارکیٹ سے چین کی چیزیں غائب کی جاتی ہیں، تب ہی مارکیٹ میں انکی قیمت بڑھتی ہے۔
یہاں چین اور چینی، دونوں پر ایک ہی تھیوری کا اطلاق ہوتا ہے۔
اور آخر میں فائدہ سرمایہ دار ہی کو پہنچتا ہے۔ چین کی چیزیں مہنگی کریں گے، تب ہی یورپ اور امریکی انویسٹر کو جو کہ چین میں پیسہ لگا کر بیٹھا ہوا ہے، فائدہ پہنچتا ہے۔
جیسے پاکستان میں چینی سستے داموں ایکسپورٹ کی جاتی ہے اور پھر مہنگے داموں امپورٹ کرنی پڑتی ہے۔
فائدہ اس سب میں بھی سرمایہ دار کا ہی ہوتا ہے۔
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم

یہ تو آپ نے میرے موقف کی حمایت کر دی. امریکا سرمایہ دارنہ نظام جس کا وہ علمبردار ہے اس کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے​
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
یہ تو آپ نے میرے موقف کی حمایت کر دی. امریکا سرمایہ دارنہ نظام جس کا وہ علمبردار ہے اس کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے​
آپ نے پھر سے میری پوسٹ کو لائک نہ کرکے بہت ہی کنجوسی کا مظاہرہ کیا ہے۔
اگر میری پوسٹ نے آپ کے موقف کی حمایت کردی ہے تو لائک بنتا ہے۔
پہلے پوسٹ کو لائک کریں، باقی میں بعد میں دیکھوں گا
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
آپ نے پھر سے میری پوسٹ کو لائک نہ کرکے بہت ہی کنجوسی کا مظاہرہ کیا ہے۔
اگر میری پوسٹ نے آپ کے موقف کی حمایت کردی ہے تو لائک بنتا ہے۔
پہلے پوسٹ کو لائک کریں، باقی میں بعد میں دیکھوں گا
میں عادتا پوسٹ لائیک/ڈس لائیک نہیں کرتا. اگر کوئی بہت پوسٹ بہت زیادہ پسند یا نا پسند ہو تب ہی لائیک یا ڈس لائیک کرتا ہوں
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
میں عادتا پوسٹ لائیک/ڈس لائیک نہیں کرتا. اگر کوئی بہت پوسٹ بہت زیادہ پسند یا نا پسند ہو تب ہی لائیک یا ڈس لائیک کرتا ہوں
جی مجھے اندازہ ہے کہ آپ عادتاً کنجوس ہیں۔ خیر ڈس لائک کرنے میں تو آپکی پالیسی کو سراہا جاسکتا ہے، لیکن لائک کرنے میں آپ بے حد درجہ بخل کا شکار ہیں۔

چلیں اب آتے ہیں زیر غور معاملے پر، دراصل جو ہمیں نظر آتا ہے کہ امریکہ اور چین دراصل کسی نظریاتی داوٗ پیچ میں الجھے ہوئے ہیں جہاں ایک طرف سوشلسٹ ہیں اور دوسری طرف سرمایہ دارانہ نظام، یہ تاٗثر غالباً درست نہیں۔

یہ تو لگتا ہے کہ کسی اعلیٰ نسل کی نورا کشتی لگی ہوئی ہے۔ امریکہ اور یورپ کے سرمایہ دارانہ نظام کو چین کے اندر سستا مزدور مل گیا ہے اور وہ اپنے سرمائے کے زور پر اسے چلائے جارہے ہیں۔ دوسری طرف قیمتیں بڑھانے کے لیئے یہ ایک دوسرے کی امپورٹ پر ٹیکس بڑھاتے ہیں۔

سوشلسٹ نظام میں عملی طور پر یہی دیکھا گیا ہے کہ آخر میں سرمایہ دار ہی اپنی اجارہ داری قائم کرتے ہیں۔
ہمیں شائد قرآن کے مطالعے سے بھی یہی معلوم ہوتا ہے کہ لوگوں میں طبقاتی فرق اسی لیئے رکھے گئے ہیں کہ وہ ایک دوسرے سے کام لے سکیں۔
ایک مشہور فلسفی نے بھی کہا تھا کہ آپ ایک مرتبہ پوری دنیا کی دولت کو لوگوں میں برابر سے تقسیم کر بھی لیں، تب بھی کچھ عرصے بعد کچھ لوگ باقی لوگوں سے زیادہ امیر ہوجائیں گے۔