امریکہ کو انکار کے بعد عمران خان کے خلاف اعلان جنگ شروع؟ہارون رشید

bidn1i1hh21.jpg


کیا عدم اعتماد کے بڑے کھیل کا حصہ ہے؟ امریکہ کو فوجی اڈے دینےسے انکار پر عمران خان کے خلاف اعلان جنگ شروع ہوگیا؟ ہارون رشید کا سوال

گزشتہ روز اینکر غریدہ فاروقی کے پروگرام میں مراد سعید کی ذات پر حملے کئے گئے اور وزیراعظم عمران خان کےذاتی معاملات پر ایک بار پھر افواہوں کا بازار گرم کرنیکی کوشش کی گئی جبکہ تحریک عدم اعتماد پر ہارون رشید نے سوال اٹھایا کہ کیا امریکہ کو فوجی اڈے دینے سے انکار پر عمران خان کے خلاف اعلان جنگ شروع کردیا گیا ہے؟

ہارون رشید کا کہنا تھا کہ مراد سعید کے بارے میں بازاری گفتگو پہ افسوس ہوا ۔پی ٹی آئی اور نون لیگ کو بھی کردار کشی اور گالم گلوچ کو ترک کرنا ہوگا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ کا سبق یہ ہے کہ ہر عمل کا ردعمل ہوتا ہے۔ پیچھے مڑ کر کر دیکھیے، ایم کیو ایم کے ساتھ کیا ہوا۔ آئن سٹائل کے بقول گھمنڈ جہالت سے بھی بڑا مرض ہے۔
https://twitter.com/x/status/1492383771831812096
ہارون رشید نے مزید کہا کہ غریدہ فاروقی کے حق میں بی بی سی بھی میدان میں۔ پروگرام میں غیر اخلاقی اشاروں پر اسےہرگز اعتراض نہیں۔ بہانہ یہ کہ پیمرا نے موقف نہیں دیا۔

سینئر صحافی نے سوال اٹھایا کہ پی ٹی آئی کا ردعمل بھی بہت ناشائستہ مگر کیا یہ عدم اعتماد کے بڑے کھیل کا حصہ ہے؟ امریکہ کو فوجی اڈے دینےسے انکار پر خان کے خلاف اعلان جنگ؟
https://twitter.com/x/status/1492534421030936576
گالم گلوچ اور کردار کشی میں تو کوئی کسی سے پیچھے نہیں۔ سبھی ایک جیسے۔ سوال یہ ہے کہ تحریک عدم اعتماد میں کچھ اخبار نویس سیاستدانوں سے بھی زیادہ پرجوش اور سرگرم کیوں ہیں۔ بھارت اور امریکہ کے لئے نرم گوشہ رکھنے والے نجم سیٹھی صاحب کی غیر معمولی جرآت اور سرگرمیوں کا راز کیا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1492537400802877443
 

Gujjar1

Minister (2k+ posts)
ye apni chalain chaltey hain aur Allah apni aur hota wohi hai jo Allah chahta hai.
Baqi IK kuch bhi karey to phir bhi Pakistanio ki first choice IK hi hai aur ho ga inshAlllah. IK wahid insaan hai jo Pkaistan sey mukhlis hai in haramkhoro k toley main chahey wo PTI waley hoo ya dosri partyon se, sab haramkhor haddi k liye hain.
IK na bika hai na bikey ga aur duniya ki ankho main ankhian daal ker baat kerney wala wahid leader hai Pakistan main.
ye haramkhor khanzeer jitna marzi hai zor laga lain in khanzeero se us baal bhi beeka nahi hona.