امریکی سازش اور فوجی مداخلت کے نتیجے میں رجیم چینج - فرقوں کی امپائرز

Syed Haider Imam

Chief Minister (5k+ posts)

امریکی سازش اور فوجی مداخلت کے نتیجے میں رجیم چینج اور علماء مشائخ کا کردار ( فرقوں کی امپائرز )

Logo.png



اسلامی معاشرہ جنگوں سے تباہ نہیں ہوتا بلکہ تب تباہ ہوتا ہے جب مفکرین اور علماء ایک جابر اور کرپٹ ترین حکمران کی دفاع پر لبیک کہے
( ڈاکٹر اسرار احمد )

انڈیا کے میجر گورو آریا کو خراج تحسین پیش کرنا بنتا ہے جس نے پاکستانی ملاؤں پر بھر پور تحقیق کر کے ہمیں ذلیل و رسوا کیا . ہمیں تو اللہ پاک نے یہ توفیق بھی عطا نہیں فرمائی . غلام ابن غلام مائنڈ سیٹ کو سمجھنے کے لئے اس خطہ کے تاریخی پس منظر کو سمجھنا بہت ضروری ہے . اس پس منظر کو اگر ہم سمجھ لیں تو آسانی سے اندازہ کر سکتے ہیں کہ کم از کم قیامت تک اس خطہ میں رہنے والے یونہی باہم دست و گریباں رہیں گے کیونکے اسلام کو مذہبی ٹھیکداروں نے یرغمال بنا لیا ہے اور ان مذہبی ٹھیکیداروں کی نکیل عالمی اور مقامی طاقتوں کے ہاتھوں میں ہے . پنجاب میں ہندو اور مسلم مذاہب سے سکھوں اور احمدی فرقے کی شاخیں نکلتی ہیں جنکی پیرو و کاروں کی تعداد کڑوڑوں میں ہے

اگر اس تصویر کو بڑے کنویس پر دیکھیں تو تصویر بہت واضح نظر اتی ہے . پاکستان کے مشہور دانشور لکھاری جناب حسن نثار انتہائی تلخ لہجے میں کہتے ہیں ،مقامی لوگوں کے پلے صدیوں سے کچھ بھی نہیں ہے ، ہمارے زیادہ تر ہیروز باہر سے آئے تھے . موجودہ حالات میں اپ تمام کرداروں پر نظر دوڑائیں انکے اجداد قیام پاکستان کے مخالف رہے اور انگریزوں کے کتے نہلانے والے خدمت گاروں کی ہے

پنجاب اور سندھ میں مدفن دو بڑے صوفی بزرگوں سمیت بیشمار بزرگان دین تبلیغ دین کے لئے عراق ، موجودہ افغانستان اور وسط اشیائی ریاستوں سے برصغیر تشریف لائے تھے . نارتھ انڈیا کے بیشمار لوگ جنکے رنگ روپ صاف ہیں ، انکا ڈی این اسے وسط ایشائی ریاستوں سے جا ملتا ہے.
ابو الحسن علی بن عثمان الجلاہی الہجویری الغزنوی المعروف داتا گنج بخش – آج سے بارہ صدی قبل تشریف لائے
حضرت سید عثمان مروندی عرف لال شہباز قلندر آج سے دس صدی پہلے بغداد – عراق سے تشریف لائے
بابا بلھے شاہ کے اجداد نے لگ بھگ ٧٠٠ سال قبل بخارا موجودہ ازبکستان سے ہجرت کی تھی

مسلمانوں کے اندر بھی ٧٣ فرقے ہیں جنکی تاریخ زیادہ پرانی نہیں ہے . ان میں سے بہت سارے پاک و ہند میں پیدا ہوے . تحریک لبیک پاکستان ان سیریز میں سے تازہ ترین ہے جسکے کڑوڑوں پیرو کار ہیں . فوجی فاؤنڈیشن کی بنائی اس تحریک کو عمران خان کے مقابل لا کھڑا گیا ہے . عمران خان ١٣ اگست والے دن اسلام آباد میں جلسہ کرنا چاہتےتھے مگر تحریک لبیک نے بھی وہاں پر اپنا سیاسی میدان اسی وقت سجانے کا فیصلہ کیا ہے .

پاکستان میں فرقوں کی سلطنتیں

زباں سے کہہ بھی دیا لا الہ تو کیا حاصل
دل و نگاہ مسلماں نہیں تو کچھ بھی نہیں


296890646-470226394905913-8554014361130872834-n.jpg

٢٠١٢ میں عمران خان جب ٹورنٹو تشریف لائے تھے تو اقلیتی طبقے کے صحافیوں نے ان پر تابڑ توڑ حملے کئے تھے . اس سے اندازہ ہوتا ہے یہ گروہ بھی نواز شریف کا حامی ہے . اس خطہ میں بیشمار مذھبی امپائرز ہیں . شائد ہم نے انکی سیاسی طاقت پر کبھی غور نہیں کیا . بطور عوام ہم نے یہ بھی غور نہیں کیا کہ کسطرح عالمی اور مقامی طاقتیں انہیں بطور مہرہ استعمال کرتی ہیں . پاکستان میں فوجی فاؤنڈیشن امپائر سمیت بے شمار مہذہبی ایمپائرز ہیں جو شخصی خاندانوں کے زیر تسلط ہیں . شریف خاندان نے اپنی شاندار پولیٹیکل مینجمنٹ کے تحت ایک طویل عرصے تک ان فرقوں کے کرتا دھرتاؤں کو اپنا ہمنوا بنا کر رکھا . جماعت اسلامی سمیت چند دوسری اسلامک امپائرز ہمیشہ سے فوجی فاؤنڈیشن کے ماتحت رہ رہی ہیں
جماعت اسلامی نے آج یہ پوسٹ اپنے پیج پر بغیر سوچے سمجھے شئر کی ہے . جماعت اسلامی جواب دے کہ وہ اپنےقائد کے فرمودات کو لے کر تاریخ کے کس طرف کھڑی ہے ؟
جماعت اسلامی جیسی تنظیم بھی موجودہ رجیم چینج آپریشن میں خاموش تماشائی بنی رہی اور باقی تمام اسلامک سلطنتوں کے کرتا دھرتا نے وقت کے یزید جنرل باجوہ کے ہاتھوں بیت کی . عمران خان ان اسلامک امپائرز کی حمایت حاصل کرنے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں مگر ابھی تک کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہوئی

پاکستان کے اہم فرقے

یوں تو سید بھی ہو مرزا بھی ہو افغان بھی ہو
تم سبھی کچھ ہو بتاؤ تو مسلمان بھی ہو

پنجاب میں سکھوں اور احمد فرقے کے کڑوڑوں پیروکاروں کو ایک طرف رکھیں ، حالیہ تاریخ میں بہت سے نئے گروہ اس خطہ میں ابھرے ہیں جنکی تاریخ زیادہ پرانی نہیں ہے

مسلمانوں میں بنیادی طور پر دو بڑے گروہ ہیں جنکے کڑوڑوں پیرو کار ہیں
۔ اہل سنت والجماعت
٢ ۔ شیعہ

اہل سنت والجماعت
اہل سنت والجماعت چاروں خلفاء راشدین کو برحق مانتے ہیں۔
پاکستان میں حنفیوں کے دو مشہور مکاتب فکر ہیں۔
۱۔ بریلوی ، ۲۔ دیوبندی

بریلوی

مولوی احمد رضا خان صاحب بریلوی (۱۴ جون ۱۸۵۶۔۲۸ اکتوبر۱۹۲۱) اس فرقہ کے بانی تصور کئے جاتے ہیں جو کہ قصبہ بریلی (بھارت) میں پیدا ہوئے۔ احمد رضا خان صاحب کو ان کے مرید حضور پرنُور، عظیم البرکت، امام اہلسنت، مجدد مأۃ حاضرہ وغیرہ کے لقب سے یاد کرتے ہیں۔ فاتحہ خوانی، چہلم، گیارہویں، عرس، سجدۂ تعظیمی، تصور شیخ، مجالس میلاد النبی میں آنحضور کو حاضر ناظر جان کر کھڑے ہوکر درود پڑھنے کا ان میں خوب رواج ہے۔ اکثر سجادہ نشین اور گدی نشین اسی مسلک کے ہیں۔

بریلوی سیاسی تنظیمیں

(i)۔ جمیعت علماء پاکستان (نورانی)۔ (ii)۔ انجمن حزب الاحناف (iii)۔ جمیعت المشائخ۔ (vi)۔ عوامی تحریک کے بانی ڈاکٹر طاہر القادری بھی بریلوی مسلک رکھتے ہیں۔

دیوبندی

حنفیوں کادوسرا بڑا گروہ دارالعلوم دیوبند کی طرف منسوب ہوتا ہے۔ اس مدرسہ کے بانی مولانا محمد قاسم نانوتوی (۱۸۳۲ء تا ۱۸۸۰ء) تھے۔ ان کے بعد علامہ رشید احمد گنگوہی مدرسہ کے سرپرست اور مفتی بنے۔ ان کے فتوے ’’فتاوٰی رشیدیہ‘‘ کے نام سے شائع ہو چکے ہیں۔ ان کی وفات ۱۹۰۵ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے مباہلہ کے نتیجہ میں ہوئی۔ انہیں ’خاتم الاولیاء والمحدثین‘ اور ’بانیٔ اسلام کا ثانی‘ کا خطاب دیا گیا۔ ان کے بعد مولوی اشرف علی تھانوی، مولوی محمود الحسن، مولوی بشیراحمد عثمانی شیخ الاسلام ، مفتی کفایت اللہ اور مولوی سید حسین احمد مدنی وغیرہ نے دیوبند مسلک کی بہت خدمت کی۔

شیعہ

شیعہ حضرات کا بنیادی عقیدہ خلافت علی بلافصل ہے۔ ان کے متعدد فرقے ہیں مگر پاکستان میں سب سے مشہور فرقہ اثنا عشریہ ہے ان کو ’’امامیہ‘‘ بھی کہتے ہیں یہ بارہ اماموں کو مانتے ہیں۔ حضرت مسیح موعودؑ کا ارشاد ہے کہ ’’ائمہ اثنا عشر نہایت درجہ کے مقدس اور راست باز اور ان لوگوں میں سے تھے جن پر کشف صحیح کے دروازے کھولے جاتے ہیں‘‘ (ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد۳۔ صفحہ۳۴۴)

کوئی عالم دین یا متقی پرہیز گار شخص ایک حکمران کی بدعنوانی (کرپشن ) جانتے ہوے بھی اسکے دفاع کریں تو یہ اپنی امت اور دین دونوں کے ساتھ سرا سر زیادتی کر رہا ہے
( مفتی محمد تقی عثمانی )

میں مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کے اس بیان پر ختم کروں گا . پاکستان میں بیشمار فرقے ہیں جنکے ماننے والے کڑوڑوں کی تعداد میں ہیں . مجال ہے کسی بڑے عالم ، شیخ ، پیر ، مفتی ، مولوی نے بدعنوانی ، پاکستان میں نا انصافی اور کرپشن جیسے موضوعات پر کوئی مہم کھڑی کی ہو ؟
آخر کیا وجہ ہے کہ مذہبی فرقوں کے ٹھیکیدار ہمیشہ غلط سمت میں کھڑے پائے گئے اور ہمیشہ طاقتور ایلیٹ کیپچر کے الہ کار ا بنے ؟
کیا مذہبی فرقوں کے ٹھیکداروں تک اسلام ابھی تک نہیں پونھچا ؟



 

stranger

Chief Minister (5k+ posts)
janab aap qadiani ho ya copy paste expert?
ان کی وفات ۱۹۰۵ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے مباہلہ کے نتیجہ میں ہوئی

حضرت مسیح موعودؑ کا ارشاد ہے کہ ’’ائمہ اثنا عشر نہایت درجہ کے مقدس اور راست باز اور ان لوگوں میں سے تھے جن پر کشف صحیح کے دروازے کھولے جاتے ہیں‘‘ (ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد۳۔ صفحہ۳۴۴
 

Syed Haider Imam

Chief Minister (5k+ posts)
I was trying to find time line of various sects. I could not find one. Found this link, realised it later when editing time was over. Siasat. pk gives limited time to review and correct the mistakes. It's hard for one person to think, write and correct it. Sorry for the mistake . I have posted wikipedia link of sects in Islam .



janab aap qadiani ho ya copy paste expert